لالی ووڈ کے کچھ ایسے چہرے ہیں جو آئے اور چلے گئے۔۔۔لیکن کوئی بھی ان کے
جانے کے بعد ان کو ڈھونڈ نہیں پایا۔۔۔کچھ کی خبر ملی لیکن وہ بھی انڈسٹری
سے دور جانے کی ہی تھیں۔۔۔ان چہروں نے چاہے ایک فلم میں بھی کام کیا لیکن
ان کو پسند کرنے والے آج بھی ان کے فین ہیں۔۔۔
شکیلہ قریشی
مسٹر 420 اور مسٹر ٹربل سم جیسی فلموں میں جلوہ گر ہونے والی شکیلہ قریشی
کی شادی ملک کے معروف کامیڈین ارو لیجینڈ عمر شریف سے ہوئی لیکن یہ شادی چل
نا سکی اور پھر اس کے بعد کسی نے شکیلہ قریشی کو انڈسٹری میں نہ
دیکھا۔۔۔شکیلہ قریشی اپنے دور میں پی ٹی وی کی معروف اداکارہ تھیں اور ان
کی کچھ عرصہ قبل ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ کافی بدل گئی ہیں لیکن
انڈسٹری سے دور جا چکی ہیں۔۔۔
|