کیا آپ نے دیوارِ چین کا آخری کونا دیکھا ہے؟ دنیا کی چند نایاب تاریخی تصاویر جو آپ کو قدیم دور میں لے جائیں گی

ماضی کی نایاب بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہمیں اسکول و کالج کی تعلیم کے دوران تو دنیا کے ایک بڑے حصے سے متعلق معلومات فراہم ہی نہیں کی گئی- تاہم انٹرنیٹ نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے اور اسی کی بدولت آپ ایک بٹن کی مدد سے دنیا بھر کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں چند ایسی نایاب تاریخی تصاویر پیش کی جارہی ہیں جو آپ کی معلومات میں اضافے کا سبب بنیں گی-
 
یہ مشہورِ زمانہ دیوارِ چین کا اختتام ہے جو یقیناً آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا- دیوار کا یہ آخر حصہ Shanhaiguan Pass پر ہے-
 
ایک طاقتور کنڈکٹر کا تجربہ کیا جارہا ہے اور اس تجربے کی یہ تصویر سال 1901 میں کھینچی گئی تھی-
 
وہ لمحہ جب ایک ایٹم بم کا پانی کے اندر دھماکہ کیا گیا-
 
بلٹ پروف جیکٹ کے تجربے کے دوران لی جانے والی تصویر جو کہ 1923 میں کھینچی گئی-
 
مقبول ترین بحری جہاز ٹائی ٹیننک کی وہ تصویر جو اس کے افتتاح کے وقت کھینچی گئی-
 
امریکی صدر ابراہم لنکن کی پہلی تصویر-
 
انٹارٹیکا پر کی جانے والی ایک ابتدائی مہم جن میں مختلف قسم کی تحقیق کی گئیں-
 
اس بم کو Fat Man یعنی موٹے آدمی کے نام سے جانا جاتا تھا-
 
مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن امریکہ کی گرینڈ وادی میں تفریحی لمحات گزارتے ہوئے-
 
جب سونے کی تلاش میں لوگ ڈاسن شہر کی طرف روانہ ہوئے اس یادگاری لمحے کی یہ تصویر 1898
میں کھینچی گئی-
 

متفرق

پشاور زلمی اور ایم جی موٹر پاکستان نے پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے شراکت داری کی تجدید کی

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کے ویزا کا حصول مشکل کیوں؟

کیا آپ فضائی سفر سے ڈرتے ہیں؟ اس خوف پر قابو پانے کے طریقے جانیے

کشمیری زعفران٬ دنیا کا مہنگا ترین مسالہ گھر میں اُگائیں اور لاکھوں کمائیں

مزید متفرق...