|
|
موبائل فون صارفین کو ایک سب سے بڑا خطرہ یہی ہوتا ہے کہ
کہیں ان کا موبائل فون چوری نہ ہو جائے، ڈکیت جب کبھی آتے ہیں، تو ان کی
نگاہیں صارف کے موبائل فون پر ہی ہوتی ہیں۔ |
|
آج آپ کو چند ایسے ہی طریقے بتائیں گے، جس سے آپ کا
موبائل فون واپس آپ کو مل سکتا ہے۔ |
|
HammarSercity Application گوگل ایپیلیکیشن پر موجود یہ ایپ آپ کو مدد
فراہم کر سکتی ہے، اس ایپ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ڈکیت فون چوری کر کے آپ
کا موبائل اس وجہ سے آف کرنا چاہ رہا ہوگا کہ کہیں لوکیشن نہ چلی جائے، آف
کرتے وقت ڈکیت کی تصویر بھی کھنچ جائے گی، جبکہ لوکیشن بھی موصول ہو جائے
گی۔ |
|
|
|
اس سب میں اہم بات یہ بھی ہے کہ ایمرجنسی رابطے کے طور
پر آپ نے اس شخص کا نمبر اور نام ڈالنا ہے، جس کے پاس ڈکیت کی تصویر اور
لوکیش موصول ہو سکتی ہے، ایمرجنسی میں اس شخص کے پاس لوکیشن موصول ہو جائے
گی۔ |
|
دوسری جانب صارف فیک شٹ ڈاؤن کے آپشن پر بھی کلک کر سکتا
ہے، جس سے وہ چور بے وقوف بن جائے گا، اسے لگے گا کہ فون آف ہو رہا ہے، مگر
دراصل اس کی تصویر بن جائے گی۔ |
|
جبکہ اگر آپ کے چوری شدہ فون میں جی میل آئی ڈی کھلی ہے،
تو آپ اسی جی میل آئی ڈی کو دوسرے موبائل فون میں کھول لیں، اور پھر Find
My Device پر سرچ کریں، جس سے آپ کے فون کی Exact Location مل جائے گی۔ |
|
اور اگر آپ چاہتے ہیں، کہ آپ کا فون جس کسی کے پاس بھی
ہے وہ واپس لوٹا دے، تو Secure Device نامی ویب سائٹ پر جا کر اپنا نمبر
ڈالیں- اور جو میسج لکھنا چاہ رہے ہیں، وہ ٹائپ کر کے سینڈ کر دیں۔اس طرح
یہ میسج اس شخص تک پہنچ جائے گا، جس کے پاس آپ کو موبائل فون ہے۔ |
|
جبکہ آپ کی لوکیشن آپ کی جی میل آئی ڈی پر بھی ہر وقت شو
ہوتی رہے گی، اسے آن کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی جی میل آئی ڈی میں
جائیں اور پھر گوگل میپ پر جائیں اور پروفائل پر کلک کریں۔ |
|
|
|
جس کے بعد لوکیشن شئیرنگ آپشن پر کلک کریں،
جس کے بعد آپ کے پاس دو آپشن آئیں گے، پہلا For 1 hour اور دوسرا Until You
Turn This Off آپ نے دوسرے آپشن پر کلک کرنا ہوگا پھر جس کو بھیجنا ہے اسے
بھیج دیں، آپ کا فون جہاں کہیں بھی ہوگا، اس کی لوکیشن آپ تک موصول ہوتی
رہے گی۔ |