|
|
ویوو کی جانب سے نیا سمارٹ فونY73 پاکستان میں متعارف
کروادیا گیا ہے جس میں استعمال کے لیے بہترین اور طاقتور فیچرز موجود ہیں۔ |
|
بہتر سے بہتر ین کی تلاش میں رہنے والے صارفین کے لیے
Y73 دلکشی اور افادیت کا بہترین امتزاج اور ویو و کی مشہور زمانہ Y سریز
میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔ اس میں سمارٹ فون صارفین کے روز مرہ استعمال
کےتما م فنکشنز کو جدت سےآراستہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی مصروف زندگی کو آسان
تر بنایا جا سکے ۔ |
|
|
|
دلکش ڈیزائن |
ویوو Y73 میں پائیداری اور خوبصورتی کو یکجا کر دیا
گیاہے اور اس خصوصیت کی وجہ سے یہ سمارٹ فون کا زیادہ استعمال کرنے والے
صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے ۔ 7.38 ملی میٹر الٹرا سلم باڈی اور
محض 170 گرام کے سلیک ڈیزائن کے ساتھ یہ سمارٹ فون نہ صرف دکھنے میں
خوبصورت بلکہ استعمال میں بھی بہت آرامدہ ہے۔ |
|
|
|
یہ سمارٹ فون دو پرکشش رنگوں Roman Black(کلاسک کو پسند
کرنے والوں کے لیے ) اور Diamond Flare(ان کے لیے جو سب سے منفرد دکھائی
دینا چاہتے ہیں ) میں دستیاب ہے ۔ نیز اس کی بناوٹ میں جدید ترین گلاس
ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت Y73کی سکرین مزید محفوظ اور
پائیدار ہے۔ |
|
اپنی زندگی کے یادگار
لمحات کو بہترین معیار کے ساتھ محفوظ کیجیے |
اپنے اچھوتے انداز اور اعلیٰ ترین ڈیزائن کے ساتھ Y73 کو
سیلفی اور ویڈیو بنانے کے دلدادہ صارفین کےلیے زبردست امیجنگ فنکشنز سے
آراستہ کیا گیا ہے جن سے وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بخوبی اجا گر کر سکتے
ہیں ۔ ان میں سب سے اہم فیچر نا ئٹ مو ڈ کے ساتھ 64 میگا پکسل آٹوفوکس
کیمرہ ہے جس کے ذریعے رات کے مناظر کوبھی بہترین معیار و انداز میں عکس بند
کیا جاسکتا ہے۔ |
|
|
|
علاوہ ازیں اس میں فرنٹ اور ریئر کیمرہ کو بیک وقت
استعمال میں لانے کے لیے Dual-View Video فیچر بھی موجود ہے جو آپ کی
تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کو دوگنا کر دے گا۔ سیلفی کے شوقین صارفین کے لیے
اس سمارٹ فون میں 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے جس میں پہلے سے کہیں
بہتر فیچرز جیسے Super Night Selfie اور Portrait Lightingموجود ہیں۔ |
|
ویوو کے صارفین کےمعیار زندگی کو بہتر بنانےکے لیے Y73
میں بہت متاثر کن تبدیلیاں کی گئیں جنہیں آپ اسے استعمال کرنے کے بعد خود
محسوس کریں گے ۔ |
|
سمارٹ فون سکرین کا
بہترین معیار |
اس سمارٹ فون میں ڈسپلے فنگر پرنٹ فیچر بھی موجو د ہے جو
ایک ہی ٹچ میں فنگر پرنٹ کی برق رفتاری سے پہچان کر سکتا ہے ۔ نیز اس کا
پتلا پر بہت مضبو ط گلاس بھی توجہ طلب اوربہترین خصوصیات میں سے ایک ہے جس
نے ویوو Y73کو خوبصورت اور نفاست سے بھرپور ڈیزا ئن میں ایک انتہائی طاقتور
کاردگی کا حامل فون بنا دیا ہے۔ |
|
طاقتور کارکردگی کا حامل |
ویوو Y73 اپنی Extended RAM 8GB+4GB کے ساتھ ایک بہترین
ملٹی ٹاسکر سمارٹ فون ہے جو ہیوی ایپلیکیشنز چلانے پر بھی بہت آرام سے چلتا
ہے تو آپ اس پر کوئی بھی ایپلیکیشن چلائیں یا جس گیم کا چاہیں لطف اٹھائیں
یہ اسے بنا کسی تعطل آسانی سے چلائے گا۔ اگر آپ بیک وقت بہت سی ایپلیکیشنز
پر کام کررہے ہیں یا ایک ایپلیکیشن سے دوسری ایپلیکیشن پر سوئچ کر رہے ہیں
تو یہ سمار ٹ فون کمال کا ملٹی ٹاسکر ہے جو آپ کے کام کے ساتھ ساتھ آپ کی
زندگی اور تفریح کو بھی آسان بنادے گا۔ |
|
|
|
نیز گیمرز اس میں موجود Multi-Turbo Ultra Game
Modeسے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو گیم کھیلنے کے مزے کو دوبالا کرتا ہے۔
مزید براں ، اپنی 4000mAhکی بڑی بیٹری اور 33W فلیش چا رج کی بدولت ویوو
Y73تیزرفتار زندگی کے تما م تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ |
|
|
|
مختصر یہ کہ ویوو Y73 ایک بہترین سمارٹ فون ہے
جو اپنے صارفین کے معیار زندگی کو بہتر بنا ئے گا۔ |
|
قیمت اور
دستیابی: |
ویوو کا نیا Y73 پاکستان بھر میں 89,999روپے کی
قیمت پر خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس
فون کو خرید سکتے ہیں۔ |
|
ویوو Y73کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی
فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت
تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی
وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y73سمارٹ فون پاکستان ٹیلی
کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل
ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ
صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت
موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ |
|
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں |
https://www.vivo.com/pk/products/y73 |