فواد چوہدری٬ فیاض الحسن چوہان٬ شیریں مزاری اور... پی ٹی آئی چھوڑنے والے آئے کہاں سے تھے؟

 
 یوں محسوس ہوتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے بعد تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔۔ کچھ دن پہلے عمران خان کیلئے بڑی سے بڑی قربانی کے دعوے کرنے والے خزاں رسیدہ پتوں کی طرح پارٹی سے اڑتے جارہے ہیں۔
 
یہاں دلچسپ بات تو یہ ہے کہ چند ایک کو چھوڑ کر پارٹی سے جانے والے مختلف پارٹیاں چھوڑ کر ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
 
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے آئے کون کون سی پارٹیوں سے تھے۔
 
 
پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کی سیاست کا مرکز عمران خان ہی تھے ،اسد عمر، عامر کیانی، زرتاج گل ،شہریار آفریدی ، فرخ حبیب،عارف علوی، شبلی فراز، فردوس شمیم نقوی ، ابرار الحق، فیصل جاوید خان ، علی محمد خان ،مسرت جمشید چیمہ ،جمشید چیمہ،ملیکہ بخاری،عمران علی شاہ، صائمہ ندیم، ہشام انعام اللہ، بلال غفار، علی امین گنڈا پور،محمود مولوی، آفتاب صدیقی،قاسم سوری، یاسمین راشد، علی زیدی اور مراد سعید جیسے کئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی سے ہی سیاسی کیریئر کا آغاز کیا اور یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ سیاست بھی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
 
تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں دکھائی دینے اور ہوا کا رخ بدلتے ہی پارٹی چھوڑنے والے کہاں سے آئے تھے۔
 
فواد چوہدری۔۔ پیپلزپارٹی
فیاض چوہان۔۔ متحدہ مجلس عمل
شیریں مزاری ۔۔ ق لیگ
میاں جلیل احمد شرقپوری۔۔ ن لیگ
اجمل وزیر۔۔ ق لیگ
عمر ایوب۔۔ ن لیگ
راجہ ریاض۔۔ پیپلز پارٹی
نور عالم خان۔۔پیپلز پارٹی
شکور شاد۔۔ پیپلزپارٹی
اعظم سواتی۔۔ جمعیت علما اسلام
عثمان بزدار۔۔ ن لیگ
جمشید دستی ۔۔ پیپلزپارٹی
اسد قیصر۔۔ جماعت اسلامی
پرویز خٹک۔۔ پیپلزپارٹی
پرویز الٰہی۔۔ ق لیگ
شاہ محمود قریشی ۔۔ پیپلزپارٹی
 
 
یہ چند مرکزی رہنماؤں کے نام ہیں جن میں سے کچھ پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں اور کچھ کے بارے میں جلد پارٹی سے الگ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
 
یہ وہ لوگ ہیں جو پہلے بھی کئی پارٹیاں تبدیل کرچکے ہیں۔۔۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کئی کئی بار پارٹیاں بدلنے والے یہ سیاسی لوگ آگے کون کون سی جماعت میں نظر آئیں گے۔۔

سیاست

خدیجہ، صنم جاوید، طیبہ کی ضمانتیں مسترد - مریم نواز کا جھگڑا اور ضمانت میں اصل رکاوٹ

شہباز (ن) لیگ کے صدر مریم نائب صدر۔۔ سیاسی جماعتیں یا فیملی لمیٹڈ کمپنیاں

’الحمدللہ، میں ٹھیک ہوں‘: یوٹیوبر عادل راجہ سامنے آگئے٬ گرفتاری سے متعلق کیا بتایا؟

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں پر چند گانے جو فٹ بیٹھتے ہیں

مزید سیاست...