مچھلی پلا کھلاؤں تجھے سندھو دریا کے کنارے، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں پر چند گانے جو فٹ بیٹھتے ہیں

 
پاکستان کی سیاست میں ان دنوں وفاداریاں تبدیل کرنے کا موسم چل رہا ہے، دوستی اور وفاداری کے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کے اچانک نئی پارٹی میں جانے اور عمران خان سے وفا نبھانے والوں کے حوالے سے اگر ہم موسیقی کی زبان میں بات کریں تو آئیے دیکھتے ہیں کہ کس فنکار، مطلب کس سیاستدان پر کونسا گانا فٹ بیٹھے گا۔

پی ٹی آئی کے سابق ترجمان فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے سے پہلے ملکھا سنگھ کی طرح دوڑ لگائی اور بعد میں جس طرح جہانگیر ترین کی پارٹی میں وہ منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔ ان پر یہ گانا شائد زیادہ فٹ آئیگا۔ ساڈھے نال سجنا نے کیتی بیوفائی اے ۔ رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے۔

ماتھے پر گولی مارنے پر بھی پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کے دعوے کرنے والے علی زیدی پر شائد یہ گانا فٹ آئیگا۔ تو نے دل میرا توڑا کہیں کا نہ چھوڑا۔۔صنم بے وفا صنم بے وفا

شہریار آفریدی پر یہ گانا کیسے رہے گا۔چھوڑیں گے نہ ہم تیرا ساتھ اوہ ساتھی مرتے دم تک۔

ڈانوں ڈول فیاض الحسن چوہان پر یہ گانا زیادہ اچھا رہے گا۔ادھر چلا میں ادھر چلا جانے کہاں میں کدھر چلا۔
 
 
ملیکہ بخاری اور شیریں مزاری جس طرح روتے ہوئے سیاست چھوڑ کر گئیں ۔۔ اس پر محمد عزیز کئی برس پہلے کہتے تھے۔لوگوں کا غم دیکھا تو میں اپنا غم بھول گیا۔

فردوس عاشق اعوان کے پارٹی چھوڑنے پر یہ گانا زیادہ اچھا رہے گا۔۔سانوں وی لے چل نال وے باؤ سوہنی گڈی والیا۔

عمران خان کے وفادار ساتھی مراد سعید ابھی تک منظر سے غائب ہیں۔۔پولیس اور دیگر ادارے انہیں تلاش کررہے ہیں، مراد سعید پر یہ گانا زیادہ اچھا رہے گا۔۔۔بہتی ہوا سا تھا وہ چھو کے ہمارے دل کو کہاں گیا اسے ڈھونڈو۔

صنم جاوید اور طیبہ راجہ نے کچھ دن پہلے مردوں کو کمزور ہونے کا طعنہ دیا اور خود مضبوطی سے کھڑی رہیں۔ ان پر یہ زیادہ بہتر رہے گا۔جب تک ہے جاں میں جاں تو جوش تو رکھ جواں۔۔۔
 
 
عمران اسماعیل سندھ کو بند کرنے کے دعوے کرتے تھے اور آج ان کی جو حالت ہے اس پر یہ زیادہ اچھا لگے گا۔۔ مچھلی پلا کھلاؤ تجھے سندھو دریا کے کنارے، سندھ میں رہنے والے سندھی مہمان نواز ہیں سارے۔

عثمان بزدار نے سب سے پہلے پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوائی۔۔ اب انہوں نے سیاست ہی چھوڑ دی ہے۔۔ کیونکہ بقول بزدارنہ ڈھولا ہوسی نہ رولا ہوسی۔۔

پانچ بار گرفتار ہوکر بھی پریس کانفرنس نہ کرنے والے علی محمد خان کے حوالے سے سدھوموسے والا کا یہ گانا زیادہ اچھا لگے گا۔۔باپو تیرا بڑا اے پراؤڈ تیرے تے۔

اسد عمر عہدے تو چھوڑ چکے ہیں لیکن ابھی بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہے جس پر یہ گانا زیادہ سوٹ کریگا۔اوہ ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جہانگیر ترین کے گھونسلے میں پناہ لینے والوں کو گڈلک کہا ہے۔۔اس پر شائد یہ گانا زیادہ اچھا لگے گا۔ جانے کہاں گئے وہ دن ۔۔کہتے تھے تیری راہوں میں نظروں کو ہم بچھائیں گے۔

پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی ابھی تک پارٹی میں موجود ہیں جس پر یہ گانا فٹ آئیگا۔املی کا بوٹا بیری کا پیڑا،اس جنگل میں ہم دو شیر۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو لے کر نئی پارٹی بنانے والے جہانگیر ترین پر یہ گانا زیادہ اچھا رہے گا۔پانڈے کلی کرالو،پرانے نوئے بنالو، پانچ روپے میں چاہے چمپے، چاہے، کڑچھے چاہے،لوٹے۔

سیاست

خدیجہ، صنم جاوید، طیبہ کی ضمانتیں مسترد - مریم نواز کا جھگڑا اور ضمانت میں اصل رکاوٹ

شہباز (ن) لیگ کے صدر مریم نائب صدر۔۔ سیاسی جماعتیں یا فیملی لمیٹڈ کمپنیاں

’الحمدللہ، میں ٹھیک ہوں‘: یوٹیوبر عادل راجہ سامنے آگئے٬ گرفتاری سے متعلق کیا بتایا؟

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں پر چند گانے جو فٹ بیٹھتے ہیں

مزید سیاست...