|
|
شائستہ لودھی ایک ایسی باصلاحیت شخصیت ہیں جو بیک اداکاری اور کاسمیٹکس
سرجری کی فیلڈ میں اپنے ہنر کے جوہر دکھا رہی ہیں- وہ ہمیشہ سے ہی ایک
کامیابیاں سمیٹنے والی خاتون رہی ہیں- شائستہ لودھی کے فین ان کے مشوروں کی
وجہ سے ان سے بےپناہ پیار کرتے ہیں-
شائستہ لودھی کاسمیٹکس سرجری کا ایک کلینک بھی رکھتی ہیں جس میں اکثر افراد
اپنے چہرے کے خدو خال سنوارنے اور مزید پرکشش نظر آنے کے لیے ان کے کلینک
کا دورہ کرتے ہیں-
حال ہی میں شائستہ لودھی نے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی جس میں انہوں
نے اپنے مریضوں کی جانب سے ملنے والی درخواستوں کو عوام سے بھی شئیر کیا-
|
|
|
ایک سوال کے جواب میں شائستہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس
سیلیبریٹی کلائنٹس بھی ہیں اور وہ ان کا نام نہیں بتائیں گی لیکن وہ یہ بتا
سکتی ہیں کہ ان کے مریض کن اداکاروں کی طرح نظر آنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس آنے والی بہت سی خواتین ماہنور بلوچ یا
عائزہ خان کی تصاویر لے کر آتی ہیں اور ان سے ایسی سرجری کی درخواست کرتی
ہیں جس سے وہ ان دونوں اداکاراؤں کی طرح نظر آئیں۔
شائستہ نے یہ بھی بتایا کہ مرد مریض بھی خواتین سے کچھ کم نہیں ہیں اور جب
وہ ان کے کلینک میں آتے ہیں تو وہ زیادہ تر فہد مصطفیٰ کی طرح نظر آنا
چاہتے ہیں۔
|
|
شائستہ نے اپنی بدترین درخواستوں سے متعلق مزید انکشافات بھی کیے۔ ان کا
کہنا تھا کہ خواتین ان کے پاس اپنے نومولود بچوں کو لے کر آتی ہیں اور
چاہتی ہیں کہ وہ انہیں کوئی ایسی دوا دیں جس سے ان کے بچوں کا رنگ گورا ہو
جائے۔ اس کے علاوہ مائیں اپنی 11-14 سال کی لڑکیوں کے ساتھ آتی ہیں اور ان
سے ان کو گورا بنانے کے لیے درخواست کرتی ہیں۔
شائستہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کی جانب سے کی جانے والی ن درخواستوں کو وہ
مسترد کردیتی ہیں اور ساتھ ہی نوجوان ذہنوں کو رنگ پرستی کے ساتھ زہر آلود
کرنے کے اس رویے کی مذمت کرتی ہیں۔ |