اپنے جدید ترین V سیریز کے سمارٹ فونز، V29 5G اور V29e 5G کے لیے ویوو نے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بین الاقوامی شہرت کے حامل بہترین کے بلے
باز بابر اعظم کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھی ہے۔ بابر اعظم ان سمارٹ
فونز کے لیے ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے کام کریں گے۔
سمارٹ فون انڈسٹری میں سب سے پتلے فون کا نیا معیار قائم کرتے ہوۓ ویوو V29
5G دلکش 120 ہرٹز 3D کروڈ سکرین کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو
سکرین دیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتی ہے۔ اس کی مدد سے صارفین بغیر کسی
رکاوٹ کے باآسانی سمارٹ فون استعمال کرسکیں۔ مزید یہ کہ ویوو V29 5G اور
V29e 5G کا سلم اور دلکش ڈیزائن انھیں نہ صرف گرفت میں آسان بلکہ دکھنے میں
بھی بے حد خوبصورت سمارٹ فونز بنا دیتا ہے۔
دلکش ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ویوو V29 5G کی نمایاں خصوصیات میں سمارٹ اورا
لائٹ پورٹریٹ، 50 میگا پکسل آٹو فوکس گروپ سیلفی، سپر مون موڈ، اور فوڈ موڈ
بھی شامل ہیں۔
ویوو V29 5G اور V29e 5G کے لانچ کے موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر
برانڈ سٹریٹجی محمد زہیر چوھان کا کہنا تھا کہ "ویوو Vسیریز نے اپنی
فوٹوگرافی ، ڈیز ائن اور کارکردگی سے صارفین کے دل جیتے ہیں ۔ ہم "بینفن "
کے فلسفے کو اپنے عمل کی بنیاد بنا کر تحقیق اور جدت کے نئے افق تلاش کرنے
میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ V29 5G اور V29e 5G اس سلسلہ کی اہم کڑی ہیں جن کی
امیجنگ اور ڈیزائن کو ہم نے مزید جدتوں سے ہمکنار کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ
یہ سمارٹ فونز موبائل فوٹوگرافی کے نئے معیارات قائم کریں گے اور انڈسٹری
میں ہماری برتری کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔"
|