ویوواپنے صارفین کو سمارٹ فون کے استعمال کے منفرد اور بے مثال تجر بے سے
روشناس کروانے کے لیے پرعزم ہے اور متعارف کروائے جانے والا یہ نیا سمارٹ
فون ویوو V29 5G ہر پوٹریٹ کو خوبصورت ترین بنانے والے سمارٹ اورا لائٹ
فیچر،120 ہرٹز 3D کروڈ سکرین والے دلکش ڈسپلے اور 80 واٹ فلیش چارج کے ساتھ
برق رفتارکار کر دگی کا حسین امتزاج ہے۔
صارفین کے لیے موبائل فوٹوگرافی اور ویڈیوگرا فی کے تجربے کو مزید بہتر
بنانے کے لیے ویوو V29 5G میں Supermoon Mode، Food Mode ، Super Night
Video اور Super Group Videoجیسے جدید فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ وہ
اپنی قیمتی یادوں کو بہترین انداز سے محفوظ کر سکیں۔ نیز اس میں موجود
سمارٹ اورا لائٹ پوٹریٹ فیچر سے دن اور رات ہر طرح کے ماحول میں حقیقت کے
قریب تر رنگوں میں ہائی ڈیفینیشن کے ساتھ بہترین معیار کی پوٹریٹس بنائی
جاسکتی ہیں۔ اس کا 50MP OIS Ultra-Sensing Camera نہ صرف اس بات کو یقینی
بناتا ہے کہ جس کی تصویر کھینچی جارہی ہے وہ ہمیشہ خوبصورت دکھائی دے بلکہ
تصاویر کو سٹوڈیو لائٹننگ جیسا سحر انگیز تاثر بھی دیتا ہے۔
2800x1260 ڈسپلے ریزولوشن کے ساتھ اس کی دلکش 120 ہرٹز 3D کروڈ سکرین گیمنگ
، ایپ سوایپ کرنے ، سوشل نیٹ ورکنگ اور دیگر امور کے دوران سکرین دیکھنے کا
بِنا خلل ، تیز رفتار اور بے مثال تجر بہ فراہم کرتی ہے۔
مزیدبراں اس سمارٹ فون کو Qualcomm Snapdragon® 778G جیسے طاقتورپراسیسر سے
آراستہ کیا گیا ہے تاکہ اس پر ہر فنکش اور کام باآسانی سر انجام دیا جاسکے۔
نیز اس میں 80 واٹ فلیش چارج ٹیکنالوجی موجود ہے تاکہ زندگی رکے بنا چلے
اور مصروف دن کے تما م کام بیک وقت آسانی سے کرسکیں۔
الغرض V29 5G سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں نئے باب کا آغاز ہے جو بیک وقت دلکش
ڈیزائن ، بہترین کیمرہ سسٹم، اعلیٰ ترین کارکردگی اور جدت کا شاہکا ر ہے۔
یہ ویوو کی V سیریز میں ایک بہترین اضا فہ ہے۔ سمارٹ فون انڈسٹری میں نئے
گراؤنڈ بریکنگ فیچرز متعارف کروانے والا V29 5G ٹیکنالوجی کے حوا لے سے
صارفین کو وہ سب کچھ فراہم کر رہا ہے جو انہیں کسی دوسرے سما رٹ فون میں
نہیں ملے گا۔
قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا V29 5G اس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں “Peak Blue”اور
“Nobel Black” میں 159،999 روپے کی قیمت پر خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
ویوو V29 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ
ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔
نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا
نیا V29 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور
دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل
انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم
استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے)
انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
|