ویوو V29e 5G کا ڈیزائن انڈسٹری میں نئے معیار قائم کر رہا ہے۔ اس سمارٹ
فون میں موجود Ultra- Slim Body اسے غیر معمولی طور پر خوبصورت اور گرفت
میں آرامدہ بناتی ہے۔ ویوو V29e 5G دو دلکش رنگوں: Rose Gold اور Forest
Black میں پیش کیا گیا ہے۔
V29e 5G شاندار selfies اور group shots کے لیے ایک طاقتور کیمرہ سسٹم کے
ساتھ آتاہے جس میں Smart Aura Light Portrait, Smart Color Temperature
Adjustment اور50MP AF Group Selfie جیسی خصوصیات موجود ہیں۔
مزیدبراں اس سمارٹ فون میں 64MP OIS Ultra-Sensing camera موجود ہےجو حقیقت
کے قریب ترین فوٹوگرافی کو ممکن بناتاہے۔ ہر طرح کے منظر کو تمام جزیات،
گہرائی اور حقیقت کے قریب انداز سے محفوظ کرنے کے لیے V29e 5G میں 8MP
Ultra Wide-Angle Camera اور 2x Professional Portrait Mode بھی موجود ہے۔
بہترین کار کردگی کو یقینی بنا نے کے لئے V29e 5G کو 120Hz AMOLED Display
اور Snapdragon® 5G processor سے آراستہ کیا گیا ہے۔ نیز اس سمارٹ فون میں
44W FlashCharge کی صلاحیت بھی موجود ہے جو اس کی 4800mAh Battery کو برق
رفتاری سے چارج کرتی ہے۔ علاوہ ازیں V29e 5G کی 8GB+8GB Extended RAM کے
ساتھ مو بائل استعمال کرنے کا تجربہ اور بھی تیزتر ہوجاتا ہے۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا V29e 5G سمارٹ فون 11 نومبر 2023 سے پاکستان بھر میں109،999
روپے میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا اور 18 نومبر 2023 سے مارکیٹ میں
خریداری کے لیے پیش کیا جاۓ گا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون
کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔
ویوو V29e 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ
ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے
لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V29e 5G سمارٹ فون
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس
پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت
رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12
گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا
جائے گا۔
|