 |
|
ٹیکنو نے بے حد انتظار کی جانے والی CAMON 40 سیریز
متعارف کرادی ہے،جس میں CAMON 40 اور CAMON 40 Pro شامل ہیں۔یہ سیریز
موبائل فوٹو گرافی،اسمارٹ مصنوعی ذہانت کی اختراعات اور مضبوطی و پائیداری
میں نئے معیارات قائم کرنے کے حوالے سے ڈیزائن کی گئی ہے،یہ سیریز اسمارٹ
فون کا بے مثال تجربہ فراہم کرے گی۔
پرفیکٹ منظر کو فوری طور پر عکسبند
کریں-فلیش اسنیپ موڈ
فلیش اسنیپ موڈ ایک انقلابی خصوصیت ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ
عکسبندی کے دوران ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو۔چاہے تیزی سے حرکت کرنے والے عمل
کی گرفت ہو یا ایک لمحاتی مسکراہٹ،فلیش اسنیپ موڈ بے مثال رفتار اور درستگی
فراہم کرتا ہے۔
ون ٹیپ بٹن پر ایک سادہ ڈبل کلک کے ساتھ،فون فوری طور پر فلیش اسنیپ موڈ
میں داخل ہوتا ہے،جو رئیل ٹائم میں بہترین شاٹ کو ذہانت سے عکسبند کرتا ہے۔
اس کا50میگا پکسل کا سونی فلیگ شپ کیمرہ LYT-700C سینسر اور 1/1.56”کی OIS
کے ساتھ پیشہ وارانہ درجے کی امیجنگ فراہم کرتا ہے۔AI Eraser 2.0 واضح طور
پر اور تصویر کی بہترین یادوں کو یقینی بنا کر ناپسندیدہ عناصر کو فوری طور
پر ہٹاتا ہے۔ون ٹیپ بٹن مکمل طور پر حسب ضرورت ہے،جس سے صارفین اسے ریکارڈ
نگ،mute،فلیش لائٹ یا اسکرین ریکارڈ نگ جیسے افعال کیلئے استعمال کرسکتے
ہیں۔ایک طویل پریس Ella AI Assistant کو ہینڈز فری سہولت کیلئے متحرک کرتا
ہے۔
CAMON 40 Pro اپنے50میگا پکسل آٹو فوکس فرنٹ کیمرہ کے ساتھ بہترین سیلفیز
کو یقینی بناتا ہے،جبکہ CAMON 40 ایک32میگا پکسل کا آٹو فوکس فرنٹ کیمرہ
ہے،جس میں 89ڈگری وسیع فیلڈویو ہے،جو تیز اور واضح سیلفی پورٹریٹ کو یقینی
بناتا ہے۔
خوبصورت ڈیزائن اور دیدہ زیب
CAMON 40 ایک انتہائی اسٹائلش اور دیدہ زیب اسمارٹ فون ہے۔یہ انتہائی کم
وزن اور استعمال کے حوالے سے انتہائی آرام دہ ہے،اس کا ون ٹیپ بٹن فوری
آپریشن کو یقینی بناتا ہے اورکلیدی امور تک آسان رسائی کو ممکن بناتا ہے۔
یہ سیریز تین خوبصورت رنگوں Emerald Lake Green,Glacier White اور Glaxy
Black میں دستیاب ہے۔
بے مثال پائیداری-پانی اور مٹی کے خلاف
IP68 مزاحمت
CAMON 40 سیریز مزاحمت کومد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے،جس میں IP68
سے تصدیق شدہ واٹر اور ڈسٹ پروف تحفظ شامل ہے۔یہ مختلف ماحول میں 30منٹ تک
کی مزاحمت کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے،مزید بر آں SGS سے تصدیق شدہ ڈراپ
پروٹیکشن CAMON 40 سیریز کو1.8میٹر کی بلندی سے گرنے کے باوجودٹوٹنے سے
محفوظ رکھتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے چلنے والی اسمارٹ
خصوصیات-انٹیلی جنٹ فلیگ شپ
ہر قدم اسمارٹ-اے آئی کی وہ خصوصیات کو موبائل کے استعمال کو بہتر بناتی
ہیں TECNO CAMON 40 سیریز مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی میں ایک گیم چینجر
ہے،جو مواصلات اور پیداواریت دونوں کی نئی تشریح کرتی ہے۔اس کی ہر کال AI
Voiceprint Noise Suppression کے ساتھ انتہائی صاف ہوتی ہے،اور پس منظر کے
شور کو فلٹر کرتے ہوئے صرف صارف کی آواز کو پہچانتی ہے۔اس کی AI Call
Translation feature بناء کسی رکاوٹ کے دوطرفہ ترجمہ کو یقینی بناتی
ہے،یہاں تک کہ تھرڈ پارٹی ایپس پر بھی دنیا بھر میں ہموار مواصلات یقینی
ہوتی ہے۔
AI Call Summary خودبخود اہم بات چیت سے اہم تفصیلات کو نقل کرتا ہے،جس سے
معلومات کو جانچنا آسان ہوجاتا ہے۔
آپ کی عدم دستیابی پر اضافی سہولت کیلئے AI Auto Answer کال اٹھا سکتا ہے
اور سمری بناسکتا ہے۔
AI Photo Editing Master, Image to Document Conversion اور all-in-one
Ella AI Assistant کے ساتھ CAMON 40 ایک ذہین اور سہل موبائل تجربہ کی
فراہمی یقینی بناتی ہے۔
یہ سیریز MediaTek Helio G100 U processor کے ساتھ ہموار کارکردگی فراہم
کرتی ہے۔اس کا 6.78انچ کا AMOLED ڈسپلے 144Hz کے ریفریش ریٹ کے ساتھ
انتہائی ہموار بصری تجربہ فراہم کرتا ہے،جبکہ اس کی 5200mAhبیٹری 45واٹ کے
فاسٹ چارجنگ کے ساتھ دیرپا استعمال کو یقینی بناتی ہے۔
CAMON 40 سیریز:موبائل جدت کے مستقبل کی ایک جھلک
6.78" FHD+ 120Hz display
32میگاپکسل فرنٹ کیمرہ،50MP + 8MP ریئر کیمرہ
5200mAh battery, 45W fast charging
IP66 rating, 7.34mm thickness, 177.2g weight
CAMON 40 Pro
6.78" AMOLED 120Hz display
50MP front camera, 50MP + 8MP rear cameras
5200mAh battery, 45W fast charging
IP68/IP69 rating, 7.31mm thickness, 178g weight
اسمارٹ فون کی جدت کا ایک نیا دور
CAMON 40 Series جدید ترین فوٹو گرافی،مصنوعی ذہانت کی پیشرفت،اور اعلیٰ
معیاری پائیداری کیلئے ٹیکنو کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کے فلیش اسنیپ
موڈ کے ساتھ صارفین آسانی سے عکسبندی،تخلیق اور جڑے رہ سکتے ہیں۔
ہمارے ساتھ جڑے رہیں کیونکہ ٹیکنو گیم چینجر اختراعات کے ساتھ اسمارٹ فون
فوٹو گرافی کی نئی تشریح کو یقینی بناتا ہے۔ |
|