AISuperLinkفیچر آپ کو بغیر کسی رکاوٹ
کے کنیکٹڈ رکھتا ہے، چاہے آپ لفٹ میں ہوں یا زیر زمین پارکنگ لاٹ میں، یہ
فیچر آپ کے نیٹ ورک ماحول کو سمجھتا ہے اور خودکار طور پر بہترین نیٹ ورک
سیل پر سوئچ کرتا ہے، تاکہ آپ کی کالز میں کوئی خلل نہ آئے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو V50 Lite پاکستان بھر میں89،999 روپے (5G) اور 73،999 روپے (4G) کی
قیمت میں متعارف کروایا گیا ہے۔صارفین 9 اپریل2025 سے اپنی قریبی موبائل
مارکیٹ سے پری آرڈر بک کروا سکتے ہیں۔ V50 Lite 5G 15 اپریل 2025 سے فروخت
کے لیے دستاب ہوگا جبکہ V50 Lite 4G کی 23 اپریل 2025 سے ملک بھر میں فروخت
شروع ہوگی۔
ویوو V50 Liteکے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ
ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے
لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V50 Liteسمارٹ فون
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس
پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت
رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12
گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا
جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں:
https://www.vivo.com/pk/products/v50-lite-5g |