رومانس سے بھرپور کامیڈی ڈراموں کا رواج پاکستان میں کہاں سے آیا؟


پاکستانی ڈرامے عموماً ساس بہو کے جھگڑوں اور گھریلو مسائل کے گرد گھومتے ہیں اور زیادہ تر ڈراموں میں مرد کو ظالم اور عورت کو مظلوم دکھایا جاتا ہے۔ البتہ گذشتہ کچھ سالوں میں مختلف موضوعات پر ڈرامے بنائے گئے اور ساتھ ہی ایک نیا ٹرینڈ بھی نظرآیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔وہ یہ کہ ٹی وی چینلز پر کئی رومینٹک کامیڈی ڈرامے نشر ہوئے جنھیں خاصی پزیرائی ملی۔ ان ڈراموں کی مقبولیت کی ایک اہم وجہ یہ بھی تھی کہ عوام کو کچھ نیا دیکھنے کو مل رہا تھا۔ لیکن یہ ٹرینڈ پاکستان میں آیا کہاں سے؟ اور پاکستانی ٹی وی چینلز میں اس بدلتے ہوئے رجحان کی کیا وجہ ہے؟پاکستانی اداکار علی سفینہ کا ماننا ہے کہ ’ہمارے یہاں بننے والے کچھ رومینٹک کامیڈی ڈرامے کورین ڈراموں کے فارمیٹ پر بنائے گئے۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’ہم ٹی وی کا حال ہی میں نشر ہونے والا ڈرامہ ’ہم تم‘ مکمل طور پر جنوبی کوریا میں جو ڈرامے بنتے ہیں اسی فارمیٹ پر ہے۔ اسی طرح ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ نوجوانوں کے لیے تھا اور انھوں نے اسے کافی پسند بھی کیا۔‘علی سفینہ نے کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔ حتیٰ کہ ان کے اداکاری کریئر کا آغاز بھی مقبول ترین رومینٹک کامیڈی سیریز ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ سے ہوا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ناظرین سال میں 365 دن ساس بہو کے ڈرامے دیکھتی ہے۔ اس لیے جب کوئی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ نشر ہوتا ہے تو اس کو پزیرائی ملتی ہے۔’ناظرین بھی اس کے منتظر ہوتے ہیں کہ کب ایسا فیملی سیریل آئے گا جس کے اندر لطیف موضوعات ہوں گے اور ان کے کردار بھی اظہار کرنے والے ہوں گے۔‘علی نے اس سال رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’ویری فلمی‘ میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا جسے خاصی مقبولیت ملی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں رومینٹک کامیڈی ڈرامے پسند کیے جاتے ہیں اور وہ بچپن ہی سے ایسے ڈرامے دیکھتے آرہے ہیں۔’تب سے اب تک رومینٹک کامیڈی کی طرف رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ کورین ڈرامے بھی دنیا بھر میں اس وجہ سے مقبول ہیں کیونکہ وہ ایک مڈل کلاس گھرانے کی کہانی ہوتی ہے۔‘’اس کا جو ہیرو ہوتا ہے وہ مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے اور ہیروئن بھی ویسی ہی ہوتی ہے۔ ایک پیچیدہ کہانی کو لطیف انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔‘BBCصائمہ اکرم چوہدری نے بتایا کہ جیو پر نشر ہونے والی بارات سیریز اور انڈین پنجابی سنیما سے ان کو ایسی تحریر کا خیال آیا جس میں پوری فیملی کو دکھایا جاتا ہے۔علی کا کہنا ہے کہ کورین ڈراموں سے متاثر ہونے کے علاوہ رومینٹک کامیڈی ڈراموں کے ٹرینڈ کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ گھر کا ہر فرد ایسے ڈرامے دیکھنا پسند کرتا ہے۔ ان کا اشارہ صائمہ اکرم چوہدری کی تحریروں پر تھا۔صائمہ اکرم چوہدری کی 2018 کی رمضان سپیشل تحریر ’سنو چندا‘ کو کافی پزیرائی ملی۔ اس رومینٹک کامیڈی کے کرداروں اور مرکزی جوڑے کی نوک جھوک کو ناظرین نے اتنا پسند کیا کہ اس کے مزید دو سیزن لکھے گئے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کے بعد پاکستانی ٹیلی ویژن پر رومینٹک کامیڈی کی ایک نئی لہر دیکھنے کو ملی۔بی بی سی اردو سے خصوصی گفتگو میں صائمہ اکرم چوہدری نے بتایا کہ اگر ’سنو چندا‘ رمضان سیریل نہ ہوتا تو شاید وہ یہ کبھی نہ لکھتیں۔’مجھے لگتا تھا کہ لائٹ موڈ کی چیزیں ہماری سکرین پر نہیں چلتیں۔ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ڈرامہ اتنا ہٹ ہو گا اور لوگ اتنا غور سے دیکھنے لگیں گے۔ ڈرامے کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ اس کے ہیرو اور ہیروئن نوجوان نظر آ رہے تھے۔ ’سنو چندا‘ کو بچوں نے بہت پسند کیا۔‘صائمہ اکرم چوہدری نے بتایا کہ جیو پر نشر ہونے والی بارات سیریز اور انڈین پنجابی سنیما سے ان کو ایسی تحریر کا خیال آیا جس میں پوری فیملی کو دکھایا جاتا ہے۔’مجھے حسینہ معین سے بھی بہت زیادہ انسپائریشن ملی تھی۔ ان کے ڈرامے ’دھوپ کنارے‘ اور ’تنہائیاں‘ کو دیکھ کر۔ میں اس طرح کا ایک ڈرامہ لکھنا چاہتی تھی جس کو پوری فیملی ایک ساتھ بیٹھ کر انجوائے کرے۔‘40 سال پہلے لکھے گئے حسینہ معین کے ڈرامے اپنے وقت میں ہی نہیں بلکہ آج بھی اپنی سادگی اور رومانس کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کے ڈرامے ’ان کہی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی ٹیلی ویژن مزے سے بھرپور ڈرامے بناتا تھا جبکہ لاہور سے کافی سنجیدہ ڈرامے بنتے تھے۔BBCاداکارہ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ پہلے کراچی ٹیلی ویژن مزے سے بھرپور ڈرامے بناتا تھا جبکہ لاہور سے کافی سنجیدہ ڈرامے بنتے تھےیہ بھی پڑھیےشازیل شوکت: پہلا ڈرامہ سائن کر کے گھر آئی تو ابو نے کہا کہ اپنی حدوں کا خیال رکھنا’دغا باز دل‘: مہوش حیات کا انڈین گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گانے کے بعد پاکستانی فلم میں ’بے باک‘ لڑکی کا روپ’اس کی وجہ اس وقت کراچی کی زندگی تھی۔ اس کے برعکس لاہور چوہدریوں اور مزاروں کا شہر تھا۔ یہ ایک بڑا اچھا امتزاج تھا۔‘ٹی وی پر آج کل نشر ہونے والے رومینٹک کامیڈی ڈراموں کے حوالے سے شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ ان کی شروعات تو اچھی ہوتی ہے لیکن جب وہ طویل ہونے لگتے ہیں تو وہ مزید دیکھنا پسند نہیں کرتیں۔حال ہی میں پاکستانی ڈرامے ’عشق مرشد‘ کو بھی کافی پزیرائی ملی۔ اداکار بلال اشرف اور درفشاں کے کرداروں شاہمیر اور شبرہ کے درمیان رومانس کے ساتھ ساتھ جو ان بن اور سادگی دکھائی گئی ہے اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ڈرامہ کے ڈائریکٹر فاروق رند کا کہنا ہے کہ دیکھنے والوں کو دونوں کردار کافی پسند آئے اور یہ ڈرامے کی مقبولیت کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔’ایک ہوتی ہے صرف کامیڈی۔ ایک ہوتی ہے ایسی کامیڈی جو مسکراہٹ بھی لائے، کچھ سوچنے پر مجبور بھی کرے جو اس ڈرامے میں لوگوں کو لگا۔‘’یہ بنیادی طور پر فینٹیسی ہے۔ اصل زندگی میں ایسا اتنا نہیں ہوتا۔ فینٹیسی تو شروع سے پسند ہے ہمیں۔ بچپن سے فینٹیسی ہی تو سنتے آ رہے ہیں۔ ہم سادہ چیزیں انجوائے کرنا بھول گئے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو ہمیں خوشیاں دیتی ہیں۔ اب وہ رومانس کہاں ہے جو اس ڈرامے میں نظر آ رہا ہے؟‘BBCپاکستانی اداکار علی سفینہ کا ماننا ہے کہ ’ہمارے یہاں بننے والے کچھ رومینٹک کامیڈی ڈرامے کورین ڈراموں کے فارمیٹ پر بنائے گئے‘اس وقت دنیا بھر میں مختلف قسم کا مواد دیکھا جا رہا ہے۔ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز کے آنے سے کئی ممالک کا مواد ایک ہی جگہ میسر ہے۔ دیکھنے والوں کے پاس آپشنز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پاکستانی عوام، خاص طور پر نوجوان، بھی اس مواد سے متاثر ہوتی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ہمارے ٹی وی چینلز اب ایسا مواد بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں جو ہر عمر کے ناظرین کو پسند آئے۔ چاہے وہ نوجوانوں کی محبت سے بھری داستان ہو، خاندانی اقدار پر مبنی کہانی ہو یا طنز و مزاح سے بھرپو۔’ان کہی‘ کی ایک قسط کے آٹھ سو روپے ملتے تھے: شہناز شیخوکیل، سپر ماڈل اور اب اداکارہ ماہا طاہرانی: ’الزام لگانا، سکینڈل بنانا سوشل میڈیا پر بہت عام ہے، اس لیے دور رہتی ہوں‘’سفارش بھی چلتی ہے اور میرٹ بھی‘: پاکستان کے سول ایوارڈز ہر سال متنازع کیوں ہو جاتے ہیں؟’دغا باز دل‘: مہوش حیات کا انڈین گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گانے کے بعد پاکستانی فلم میں ’بے باک‘ لڑکی کا روپ

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

شعیب ملک ہنی مون منا رہے ہیں تو آپ بھی دوسری شادی کرلیں.. نبیل ظفر کے بعد مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کو دوبارہ شادی کا مشورہ دے ڈالا

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی