آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ: تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب


جنوبی انڈیا کی مشہور سپرسٹار اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور بالی وڈ اداکار سنجے دت کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی غیرقانونی سٹریمنگ کے حوالے درج کیس میں طلب کر لیا گیا ہے۔شوبز ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ کے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سنہ 2023 میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن میں غیرقانونی سٹریمنگ کے کیس میں مہاراشٹرا سائبر سیل نے طلب کر لیا ہے۔اس کیس میں تمنا بھاٹیہ کے علاوہ سنجے دت، گلوکار بادشاہ اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔تمنا بھاٹیہ کو مہاراشٹرا سائبر سیل نے فیئرپلے ایپ پر آئی پی ایل کے  میچز کی غیرقانونی سٹریمنگ کی تشہیر کرنے پر 29 اپریل کو طلب کیا ہے۔مہاراشٹرا سائبر سیل نے اس حوالے سے گلوکار بادشاہ کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں جبکہ سنجے دت اور جیکولین فرنینڈس کے مینیجرز نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں وایاکوم 18 نے کیس درج کروایا تھا کہ آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق قانونی طور پر اُن کے پاس ہیں لیکن فیئرپلے نامی ایپ پر غیرقانونی طور پر آئی پی ایل میچز کی سٹریمنگ کی گئی ہے۔خیال رہے کہ فیئرپلے ایپ بیٹنگ یعنی جوا اور شرط بازی لگانے کی ایپ ہے جو کے مہادیو بیٹنگ ایپ کی ذیلی ایپ ہے۔اس غیرقانونی سٹریمنگ کی وجہ سے وایاکوم کو 100 کروڑ انڈین روپے کو نقصان ہوا۔اس کیس میں تمنا بھاٹیہ کے علاوہ سنجے دت، گلوکار بادشاہ اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ (فوٹو: کوئی موئی)ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فیئرپلے ایپ کی تشہیر کرنے والے کئی سلیبریٹیز جن میں تمنا بھاٹیہ، سنجے دت، بادشاہ اور جیکولین فرنینڈس شامل ہیں، انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔اسی طرح اس ایپ کے ایک ملازم کو بھی گزشتہ برس دسمبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ اس ایپ کی تشہیر کرنے پر شوبز شخصیات کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔اس سے قبل رنبیر کپور اور شردھا کپور کو بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فیئرپلے ایپ کی تشہیر پر طلب کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

شعیب ملک ہنی مون منا رہے ہیں تو آپ بھی دوسری شادی کرلیں.. نبیل ظفر کے بعد مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کو دوبارہ شادی کا مشورہ دے ڈالا

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی