سعودی فلم ’ھجان‘ عرب فلم ایوارڈز کی چھ کیٹیگریز کے لیے نامزد


مصر کے فلمساز ابوبکر شوقی کی ہدایت کاری میں سعودی عرب میں بننے والی فلم ’ھجان‘ کو عرب فلموں کے آٹھویں ’ناقدین ایوارڈز‘ میں چھ کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق بہترین فیچر فلم، بہترین سکرین پلے، بہترین اداکار، بہترین موسیقی، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین ایڈیٹنگ کیٹیگریز کے مقابلوں میں فلم ’ھجان‘ شامل ہے۔سعودی فلم ’ھجان‘  کی کہانی میں ایک لڑکا صحرا پار کرنے کے عزم کے ساتھ اپنے اونٹ کے ہمراہ سفر کرتا ہے۔یہ فلم مملکت کے کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر ’اثرا سنٹر‘ اور مصری پروڈیوسر محمد حفظی کے فلم کلینک کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔فلم کی کہانی مصر کے عمر شمع اور مملکت کے مفرج المجفل کی مشترکہ کاوش ہے۔ اس میں سعودی اداکار عبدالمحسن النمر، ابراہیم الحساوی سمیت دیگر اداکاروں نے حصہ لیا ہے۔سالانہ کانز فلم فیسٹیول کے موقع پرعرب سینما سینٹر نے قاہرہ میں 18مئی کو فلم ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ 72 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 209 نقادوں کے پینل نے فلم کے لیے ایوارڈز کا جائزہ لیا ہے۔فلم ’ھجان‘  میں ایک لڑکا صحرا پار کرنے کا عزم کرتا ہے۔ فوٹو انسٹاگرامسوڈانی ہدایت کار محمد کردفانی کی افتتاحی فیچر فلم، ’وداعا جولیا‘  اور تیونس کی فلمساز کوثر بن ھانیہ کی آسکر کے لیے نامزد کردہ دستاویزی فلم ’فور ڈاٹرز‘ نے سات کیٹیگریز میں نامزدگی حاصل کی ہے۔اردنی فلمساز امجد الرشید کی ’ان شاءاللہ ولد‘ اور فلسطینی ۔ برطانوی ہدایت کارہ اور فلم رائٹر فرح نابلسی کی فلم’ الاستاذ‘ کی چھ نامزدگیاں شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

شعیب ملک ہنی مون منا رہے ہیں تو آپ بھی دوسری شادی کرلیں.. نبیل ظفر کے بعد مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کو دوبارہ شادی کا مشورہ دے ڈالا

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی