61 گھنٹوں میں 10 ہزار پیغامات، سونو سود کا بلاک ہونے والا واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال


انڈین اداکار سونو سود کا بلاک ہونے والا واٹس ایپ اکاؤںٹ تقریبا 61 گھنٹوں بعد بحال ہوگیا ہے۔سونو سود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوریز لگائیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اُن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوگیا ہے۔سونو سود نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’ابھی تک میرا اکاؤنٹ نہیں چل رہا۔ اب کچھ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ 36 گھنٹوں سے بھی زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ مجھے انسٹاگرام پر براہ راست میسج کریں۔ مدد کے لیے سیکڑوں لوگ (واٹس ایپ) پر میسج کر رہے ہوں گے۔‘اس کے بعد اداکار نے سٹوری لگائی کہ ’کیا ہوگیا ہے واٹس ایپ۔ نیند سے اٹھ جاؤ۔ ہزاروں کی تعداد میں ضرورت مند افراد مجھ سے میسج پر رابطہ کر رہے ہوں گے۔ براہ کرم اس بارے میں دیکھیں۔ اکاؤنٹ ابھی تک بلاک ہے۔‘ سکرین شاٹتاہم کچھ گھنٹے قبل سونو سود نے سٹوری لگاتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اُن کا واٹس ایپ اکاؤںٹ بحال ہوگیا ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں 61 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 483 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’بالآخر اکاؤںٹ واپس مل گیا۔ پچھلے 61 گھنٹوں میں صرف 9 ہزار 483 میسج موصول ہوئے ہیں۔‘ سکرین شاٹخیال رہے کہ سونو سود نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لگنے والے لاک ڈاؤن میں بھرپور سماجی خدمات کی تھیں جس کے باعث انہوں نے خوب مقبولیت حاصل کی۔وہ سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی خدمات کے کام کرتے رہتے ہیں۔سونو سود ’ہیپی نیو ایئر‘، ’آر راجکمار‘، ’انٹرٹینمنٹ‘ اور ’دبنگ‘ جیسی بڑی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز میں دکھائی جانے والی لاہور کی ہیرا منڈی، جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران میں بدل چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی