جب کنسرٹ کے دوران اریجیت سنگھ ماہرہ خان کو پہچان نہ سکے


اریجیت سنگھ اور ماہرہ خان اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع اکثر بنتے رہتے ہیں۔اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کی ایک نئی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے کنسرٹ کے دوران پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اریجیت سنگھ کے دبئی میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں جنہیں پہلے تو اریجیت سنگھ نہ پہچان سکے تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے ماہرہ خان کا بھرپور انداز میں تعارف کروایا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اریجیت سنگھ اپنے کنسرٹ کے دوران کہتے ہیں کہ ’آپ سب لوگوں کو جان کر حیرانی ہوگی، کیا میں نام بتا دوں؟ میں بہت اچھے انداز میں نام بتاؤں گا۔ کیا کیمرہ یہاں آ سکتا ہے؟ میں اس خاتون کو پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پھر یاد آیا کہ میں اِن کے لیے گانا گا چکا ہوں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’خواتین و حضرات ماہرہ خان بالکل میرے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں۔ میں اِن کا گانا ظالما گا رہا تھا اور یہ بھی ساتھ ساتھ گا رہی تھیں اور کھڑی ہوئی تھیں لیکن میں انہیں پہچان نہیں سکا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میں معذرت خواہ ہوں۔ میڈم آپ کا بہت بہت شکریہ۔‘     View this post on Instagram           A post shared by (@shahzadi_sipra)ویڈیو میں ماہرہ خان کو کالے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں ریلیز ہونے والی مشہور بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا۔اس فلم میں اریجیت سنگھ اور ہرشدیپ کور کی آواز میں گانا ’ظالما‘ شامل تھا جو کے بلاک بسٹر گانا رہا۔اس کے علاوہ ماہرہ خان کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر 2022 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں سپرسٹار فواد خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

شعیب ملک ہنی مون منا رہے ہیں تو آپ بھی دوسری شادی کرلیں.. نبیل ظفر کے بعد مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کو دوبارہ شادی کا مشورہ دے ڈالا

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی