دبئی میں ماہرہ خان کے لیے ’آرٹسٹ ان فیشن‘ کا ایوارڈ


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والے ’ایمی گالا‘ ایوارڈز میں ’آرٹسٹ ان فیشن‘ کا ایوارڈ حاصل کیا۔عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں دنیا بھر میں فیشن کی دنیا کے چند بڑے ناموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ماہرہ خان 27 اور 28 اپریل کو دبئی کے فیسٹیول بے میں منعقدہ ایوارڈ کی تقریب میں شریک تھیں۔ اس تقریب میں برازیلی، امریکی بیوٹی پرسنیلٹی کیملا کوئلہو، لبنانی، برطانوی فیشن انٹرپرینیور کیرن وازین، بلنگ سٹار لوجین اداا، سوشل میڈیا سنسنیشن نارنس بیوٹی، انڈین گلوکار ارجیت سنگھ اور ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔’ایمی گالا ایوارڈز خوبصورتی اور فیشن کے شعبوں میں عالمی مشہور شخصیات کے تخلیقی اور اختراعی اثرات کو تسلیم کرتے ہیں۔ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے ملک میں اپنے کام کے لیے بڑی پہچان حاصل کی۔ پاکستانی اداکارہ کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے فلموں میں قدم رکھا اور سرحد پار انڈیا میں بھی اپنی شناخت بنائی۔انہوں نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو مشہور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کرائم ایکشن فلم ’رئیس‘ میں کیا تھا، جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔    View this post on Instagram           A post shared by The EMIGALA Awards (@theemigala)وہ دیگر انڈین فلموں کے پروجیکٹس پر بھی کام کر رہی تھیں لیکن وہ پورے نہ ہو سکے کیونکہ 2016 میں اڑی میں انڈین فوج کے ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔نئی دہلی کی انتظامیہ کو پاکستان کے ملوث ہونے کا شبہ تھا جس کی اسلام آباد کے حکام نے تردید کی۔2021 میں ماہرہ خان نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا جب انہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے ملک میں لوریل پیرس ہیئر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیبیو کیا۔ وہ مختلف مشہور مقامی برانڈز جیسے ایلان، زہرہ رحمان، اور میناہل اور مہرین کی بھی نمائندگی کر چکی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز میں دکھائی جانے والی لاہور کی ہیرا منڈی، جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران میں بدل چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی