امریکہ میں گولڈی برار کے قتل سے متعلق متضاد اطلاعات، پولیس کی تردید


امریکہ کی پولیس نے انڈیا کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کی ہلاکت کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ کوئی اور شخص تھا۔‘ایک روز قبل ہی انڈین میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کر دیا گیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق جب اخبار کے نمائندے نے امریکہ کی پولیس سے گولڈی برار کے مبینہ قتل کے حوالے سے پوچھا تو پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ مرنے والا شخص گولڈی برار نہیں تھا اور اس کی شناخت کسی اور نام سے ہوئی ہے۔‘’ہمیں نہیں معلوم کہ یہ افواہ کیسے پھیلی کہ وہ گولڈی برار تھا، مگر اطلاع ہماری طرف سے جاری نہیں کی گئی اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں نے اس کو ہماری طرف سے تصدیق کے بغیر ہی شائع کرنا شروع کر دیا۔‘فریسنو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’فائرنگ کی اطلاع کے بعد اہلکار وہاں پہنچے تو 37 سالہ زیویئر گلینڈی زخمی حالت میں ملے جن کو گولی لگی تھی۔ ان کو کمیونٹی ریجنل میڈیکل سینٹر (سی آر ایم سی) لے جایا گیا جہاں ان کو مردہ قرار دیا گیا۔ اسی واقعے میں ایک 13 سالہ لڑکا بھی زخمی ہوا تھا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سراغ رسانوں نے زیویئر کے قتل کا شبہ 33 سالہ ڈیرن ولیمز پر ظاہر کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجہ گینگ سے متعلق کوئی اندرونی لڑائی تھی۔‘واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والا شخص گینڈی میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار ہے۔سیتندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار ایک مطلوب مجرم ہے اور ان کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی گولڈی برار اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔خیال رہے یکم مئی کو زی نیوز نے امریکی ویب سائٹ نیوز 18 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ واقعہ ایک روز قبل صبح 5 بج کر 25 منٹ پر فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو پر پیش آیا تھا۔سدھو موسے والا قتل کیس کی 1850 صفحات کی چارج شیٹ میں گولڈی برار کو اس واقعے کا ماسٹرمائنڈ قرار دیا گیا۔انڈین پنجاب کی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سدھو موسے والا کا قتل 2021 میں یوتھ اکالی دل لیڈر وکی مڈوکھیرا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔سنہ 2022 میں گولڈی برار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دعویٰ کرتے ہوئے ایسا ہی دعویٰ کہا تھا کہ انہوں نے سدھو موسے والا کو وکی مڈوکھیرا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مارا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

شعیب ملک ہنی مون منا رہے ہیں تو آپ بھی دوسری شادی کرلیں.. نبیل ظفر کے بعد مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کو دوبارہ شادی کا مشورہ دے ڈالا

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی