دپیکا پاڈوکون کا مداح جو ’سی اے‘ کی کلاسز چھوڑ کر اُن سے ملنے جاتا تھا


بالی وُڈ کی سپرسٹار دپیکا پاڈوکون کے دنیا بھر میں لاکھوں چاہنے والے ہیں جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے اور اُن سے ملنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔اسی حوالے سے بالی وڈ کی اداکارہ ملائکہ اروڑا کے بیٹے ارہان خان کی پوڈکاسٹ میں دپیکا پاڈوکون کے ایک مداح نے انکشاف کیا کہ وہ ’سی اے‘ کی کلاسز چھوڑ کر اداکارہ سے ملنے چلے جاتے تھے۔انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ارہان خان کی پوڈکاسٹ ’ڈم بریانی‘ میں ممبئی کی پاپارازی (شوبز فوٹوگرافی) انڈسٹری کے شعبے سے منسلک سنہے زالا نامی فوٹوگرافر بطور مہمان شریک ہوئے۔دوران پوڈکاسٹ سنہے زالا نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی سی اے کی کلاسز چھوڑ کر دپیکا پاڈوکون سے ملنے چلے جاتے تھے۔سنہے زالا کہتے ہیں کہ ’آج تک میں دپیکا کا بہت بڑا مداح ہوں۔ انڈسٹری میں اس بات کا سب کو علم ہے۔ سب (انڈسٹری میں) مجھے دپیکا کا بیٹا کہہ کر بلاتے ہیں تو مجھے ایک مرتبہ تو اُن سے ملنا ہی تھا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میں (دپیکا کے) فین ایونٹس کی خبر رکھتا تھا۔ میں سی اے کی کلاسز چھوڑ کر چلا جاتا تھا۔ سی اے کی کلاسز ’بنک کرنا‘ بہت بڑی بات ہوتی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ایک مرتبہ دپیکا سے ملنے اور تصویریں کھینچنے کے لیے ایئرپورٹ گیا۔ میں اُن سے ایک مرتبہ اور بھی ملا۔ میں سی اے کے ٹیسٹ میں فیل ہوگیا لیکن میں دپیکا سے ملنے میں کامیاب ہوگیا۔‘ دپیکا پاڈوکون کو آخری مرتبہ فلم ’فائٹر‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)اس بات پر ارہان خان نے کہا کہ ’آپ زندگی میں کامیاب ہوگئے لیکن امتحان میں فیل ہوگئے۔‘خیال رہے کہ دپیکا پاڈوکون کو آخری مرتبہ فلم ’فائٹر‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ حالیہ دنوں میں کافی مصروف ہیں۔دپیکا پاڈوکون کے مداح انہیں جون میں ریلیز ہونے والی نئی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں پربھاس، امیتابھ بچن اور کمال حسن کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔اس کے علاوہ اداکارہ مشہور ’سنگھم‘ سیریز کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں بھی اداکاری کا جلوہ دکھائیں گی جبکہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ مشہور ہالی وُڈ فلم ’دی اینٹرن‘ کے ہندی ریمیک میں بھی کام کریں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز میں دکھائی جانے والی لاہور کی ہیرا منڈی، جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران میں بدل چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی