عمران عباس ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ممنون کیوں؟


معروف بالی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سٹریم کر رہی ہے۔سیریز کو اب تک فلم بینوں اور ناقدین سے ملے جلے ریویوز مل رہے ہیں  جبکہ آئی ایم ڈی بی پر بھی اس سیریز کو بڑی ریٹنگ نہیں مل سکی۔اس ویب سیریز کے حوالے سے پاکستانی اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے بیان جاری کیا ہے۔اس سے قبل عمران عباس نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر بیان دیا تھا کہ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے پروجیکٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے ہیرا منڈی کی پیشکش کو ٹھکرایا نہیں تھا لیکن وہ پروجیکٹ بنا نہیں۔‘اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر عمران عباس پر جھوٹ بولنے کے الزامات لگائے گئے اور انہیں منفی انداز میں ٹرول کیا گیا تاہم اس بات کی تصدیق سنجے لیلا بھنسالی نے خود کر دی ہے کہ انہوں نے عمران عباس کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔سنجے لیلا بھنسالی نے پیر کو لاس اینجیلس میں منقعد کیے گئے سیریز کے پریمیئر میں کہا کہ ’ہیرا منڈی بنانے کا خیال میرے ذہن میں 18 برس سے تھا۔ میرے ذہن میں مختلف اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا خیال تھا۔ میں نے پہلے ریکھا کے بارے میں سوچا، پھر کرینہ کپور اور رانی مکرجی کے بارے میں سوچا۔‘انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ’اس وقت میں یہ فلم بنانا چاہتا تھا۔ پھر میں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں سوچا جبکہ عمران عباس اور فواد خان کو بھی کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا۔‘ ’ہیرا منڈی‘ کی کاسٹ میں منیشا کوئرالا، سناکشی سنہا، آدیتی راؤ حیدری، رِیچا چڈھا، سنجیدہ شیخ شامل ہیں (فوٹو: اے ایف پی)اس بیان کے بعد عمران عباس بیان جاری کیا کہ ’میں سنجے لیلا بھنسالی کا ممنون ہوں جنہوں نے اس بات کی وضاحت کی۔ میں پیارے انٹرنیٹ صارفین اور یوٹیوبرز سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ اُن دیگر ہدایت کاروں سے جا کر اس بات کا پتہ کریں کہ جن کی آفرز کے بارے میں میں نے بتایا ہے وہ سچی ہیں یا نہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’سب سے دکھ کی بات مجھ پر یقین نہ ہونا نہیں بلکہ مجھے جھوٹا سمجھنا ہے۔‘دوسری جانب ویب سیریز کی کاسٹ میں منیشا کوئرالا، سناکشی سنہا، آدیتی راؤ حیدری، رِیچا چڈھا، سنجیدہ شیخ، فردین خان، شرمِن سیگل اور شیکھر سُمن شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز میں دکھائی جانے والی لاہور کی ہیرا منڈی، جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران میں بدل چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی