ماہرہ خان کی طرح گفتگو کرنے والی خاتون کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ کا تبصرہ


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں اور وہ اکثر مرکزی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتی ہیں۔اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انڈیا سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کری ایٹر اُن کے انداز میں گفتگو کر رہی ہیں۔انسٹاگرام پر وائرل کلپ میں آستھا اروڑا ماہرہ خان کے انٹرویو دینے کے انداز کو نقل کرتی ہیں اور اٗن کی طرح گفتگو کرتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آستھا اروڑا ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتی ہیں کہ کیسے شوبز انڈسٹری میں اُن کے آغاز کے دنوں میں سب انہیں ناک ٹھیک کروانے کا مشورہ دیتے تھے۔اس کے علاوہ آستھا اروڑا ماہرہ خان کی نانی اماں کے واقعات بھی اُن ہی انداز میں بیان کرتی ہیں۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان کی جانب سے ویڈیو پر تبصرہ بھی کیا گیا ہے۔     View this post on Instagram           A post shared by Astha Arora (@asthaarora28)ماہرہ خان نے ویڈیو پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’یہ دیکھ کر میں بہت زور سے ہنسی ہوں۔ یار آپ بہت شاندار ہو۔ آپ کے لیے بہت سا پیار۔‘خیال رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ سنہ 2017 میں ریلیز ہونے والی مشہور بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا۔اس کے علاوہ ماہرہ خان کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر 2022 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں سپرسٹار فواد خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی کھانا بنانے کی ویڈیو سے محکمہ ایکسائز کیوں متحرک ہوا؟

فلم ’شرابی‘ کے 40 سال، جس میں امیتابھ بچن کے ہاتھ کی چوٹ مشہور سٹائل بن گئی

شعیب ملک ہنی مون منا رہے ہیں تو آپ بھی دوسری شادی کرلیں.. نبیل ظفر کے بعد مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کو دوبارہ شادی کا مشورہ دے ڈالا

وہ انڈین فلم جو پانچ لاکھ کسانوں نے مل کر اپنے خرچے پر بنائی

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی

کوئٹہ میں پاکستان لٹریری فیسٹیول، ماہرہ خان کی طرف اشیا اُچھال دی گئیں

دوسری شادی کے بعد 2 بیٹیاں اور ہوئیں۔۔ شگفتہ اعجاز کی شادی اور شوہر سے متعلق دلچسپ انکشافات

’سلمان خان خود معافی مانگیں،‘ بشنوئی کمیونٹی کی شرط

رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

’شادی نہیں کی تو اغوا کر لوں گا‘، شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

سعودی فلم کمیشن اب سنیما سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرے گی

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی گینگ کا ایک اور رکن گرفتار

عالیہ بھٹ کون سی ملکی اور غیرملکی شخصیات سے متاثر ہیں؟

لاہور کی ہیرا منڈی جہاں طوائفوں کے مکان اب ریستوران بن چکے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی