دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے: آرمی چیف


چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف نے 19 نومبر کو ہونے والے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر اور جلد ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے پیش نظر جمعے کو پشاور کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور خطے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز کی پیشرفت پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بحران پر قابو پانے کی قومی صلاحیت، متاثر کن اور غیرمتزلزل لگن کی بنیاد ہیں۔جنرل عاصم منیر نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاریوں اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔انہوں نے پاکستان مخالف دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی غیرقانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے فوج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قوم اور سکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ مربوط اور بھرپور کارروائیوں کے ذریعے پاکستانی فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر، پائیدار استحکام اور سلامتی کی ضمانت کے لیے امن کے دشمنوں کا پیچھا کرے گی۔قبل ازیں آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پارلیمنٹ ہائوس سمیت اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر پاک فوج تعینات

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لائیو: انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے، وزیراعظم شبہاز شریف

بیرون ملک فراڈ کے شکار پاکستانی مزید ہم وطنوں کو فیس بک کے ذریعے پھنسانے لگے

لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، ’یہ پُرامن احتجاج نہیں، شدت پسندی ہے‘

سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

انتشاری ٹولہ خونریزی چاہتا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 اہلکار شہید 5 زخمی

اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر معمولی سستا

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیر اعظم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی