
امریکا میں وفاقی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو ہزاروں برطرف ملازمین بحال کرنے کاحکم دے دیا۔پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتی حکم مضحکہ خیزاورغیر آئینی ہے، جج بھرتیوں اور برطرفیوں کا اختیار چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاقخیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے اختیارات کا پہلا بڑا قانونی امتحان سامنے آ گیا، ٹرمپ انتظامیہ وفاقی جج کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی جج کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے جو انہوں نے ہیمپٹن ڈیلنگر کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کے حق میں دیا ہے۔