
ہنگو سے اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیاں سخت سیکورٹی میں پارہ چنار پہنچ گئیں ہیں۔ہنگو کے علاقے ٹل سے سخت سکیورٹی میں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے متعدد قافلے پارا چنار پہنچ گئے ہیں جن میں اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان شامل ہے۔قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظورحکام کے مطابق 450 گاڑیوں کو چھوٹے چھوٹے قافلوں کی شکل میں اور وقفے وقفے سے پارہ چنار کے لیے روانہ کئے گئے تھے ۔اس دوران قومی شاہراہ پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات تھے اور موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔قبل ازیں کمشنر کوہاٹ اور آر پی او کے عمائدین اور سرکردہ شخصیات سے جرگہ بھی منعقد ہوا اور قومی شاہراہ پر قافلوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان سے مشاورت بھی کی گئی۔