
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیلئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔سینئروزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا کہ اس ملک سے جان سے زیادہ محبت ہے، اس اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان بنانے کی قرارداد منظورکی، یہاں پر تحقیق کے بغیر پالیسی بنائی جاتی ہے۔وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھپاکستان ایک جسم ہے، ایک ہاتھ کو فائدہ اور دوسرے کو نقصان ہوتو وہ کام نہیں کرنا چاہیے، وفاق کی ضمانت صرف پیپلز پارٹی نے لی ہے، ملک میں آگ لگی ہوئی تھی اور آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ اگرسندھ میں پانی نہیں ہو گا تو لوگ اپنے جانوروں کو کہاں لے کر جائیں گے، کراچی کو پانی کیسے ملے گا، ہماری 90 فیصد کاشت دریائے سندھ پر ہوتی ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ ہے کہ 2025میں پاکستان میں 35فیصد پانی کی کمی ہو گی،پانی کا مسئلہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے، صوبے کے معاملے میں سندھ حکومت کبھی نہیں سوئی، پیپلز پارٹی ہمیشہ سندھ کے معاملے پرجاگتی رہی ہیں۔