
اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی ملازمہ کے سبب ملنے والی تنقید کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا ۔اداکارہ صحیفہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے ملازمہ کو 50 ہزارروپے بطور خیرات ادا کیے لیکن اس نے ضرورت پوری کرنے کے بجائے مہنگی ترین خریداری اورعید کی شاپنگ پر خرچ کردیئے۔کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے، اشنا شاہتاہم اداکار صحیفہ جبارکو ملازمہ کے بارے میں یہ بات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک بات سمجھ لیں کہ میں کسی کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ مجھے عوامی طور پر ہراساں کرے یا میرے الفاظ کو غلط رنگ دے۔