
یوکرینی صدرولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جنگ بندی کی امریکی تجویز کومسترد کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔یوکرینی صدرولودومیرزیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن امریکی صدرکوبتانے سے ڈرتے ہیں کہ وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ روسی صدرکا جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر بیان نامکمل ہے، ٹرمپانہوں نے کہا کہ یوکرین نے جنگ بندی کے لئے پیچیدہ شرائط نہیں رکھیں، اتحادی ممالک پیوٹن پردباؤبڑھائیں اورمزید پابندیاں عائد کریں۔دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن یوکرین کومزید شرائط ماننا ہوگی، جنگ بندی سے متعلق کچھ معاملات پرامریکی صدرسے بات چیت کی ضرورت ہے۔