لاہور میں نجی گارڈ کی شہری پر تشدد، گاڑی پر فائر کرنے کی وائرل ویڈیو: ’کرائے پر ویگو ڈالے اور گارڈز دینے کے کلچر کو گلیمررائز کیا جا رہا ہے‘


جمعرات کے روز سے پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر موجود ایک انڈر پاس کی فاسٹ لین میں دو سیاہ رنگ کی ویگو گاڑیاں اور دو ایس یو ویز کھڑی ہیں جن سے برآمد ہونے والے مسلح سکیورٹی گارڈز میں سے ایک گارڈ نزدیک کھڑی سفید گاڑی کے ڈرائیو پر اپنی گن کی مدد سے حملہ آور ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کے ویگو ڈالے اور ایس یو ویز کے اِرد گرد متعدد اسلحہ بردار سکیورٹی گارڈز، جو اپنی یونیفارم کے باعث کسی پرائیوٹ سکیورٹی کمپنی کے لگتے ہیں، کھڑے ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں سفید گاڑی کے سامنے کھڑی ایک ویگو گاڑی تھوڑا آگے جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی وہاں موجود ایک گارڈ اپنی بندوق سے سفید کار پر فائر کرتا ہے۔اس کے بعد مذکورہ گارڈ کے ساتھی اسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسی اثنا میں سفید کار میں سوار شخص باہر نکلتا ہے اور تیزی سے گارڈ کی جانب بڑھتا ہے۔ گارڈ کار سوار کو اپنی بندوق گھما کر مارنے کی کوشش کرتا ہے۔اتنے میں قافلے میں شامل ایک ویگو گاڑی اور دو ایس یو ویز آگے نکل جاتی ہیں۔ پیچھے رہ جانے والے گارڈز آخری ویگو گاڑی میں سوار ہو کر جائے وقوعہ سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ کار سوار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ فائرنگ اور حملہ کرنے والے گارڈ کو وہاں سے بھاگنے سے روک لے۔اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے چند گھنٹوں بعد جمعرات کی شام لاہور پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اس واقعے کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ چار ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ سکیورٹی گارڈز مہیا کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والی چاروں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔کیا واقعہ پیش آیا؟لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز شام پانچ بجے مغل پورہ کے نزدیک ’بیجنگ انڈرپاس‘ میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع شہریوں کی جانب سے 15 پر دی گئی تھی۔ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ویگو گاڑیوں اور ایس یو ویز پر مشتمل کانوائے سرکاری نہیں تھا بلکہ لاہور کے ایک شہری نے اپنے غیرملکی مہمانوں کی حفاظت کے لیے نجی سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں اور ویڈیوز میں نظر آنے والے مسلح گارڈز بھی اسی نجی سکیورٹی کمپنی کے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو، گورنر سندھ کے کتے کے لیے سرکاری پروٹوکول کیوں؟سکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی، پانچ طالبات زخمیخوشاب: توہین مذہب کا الزام لگا کر سکیورٹی گارڈ نے بینک مینیجر کو قتل کر دیاسڈنی شاپنگ مال حملہ: آسٹریلیا میں ’بہادری کا مظاہرہ‘ کرنے والے زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو شہریت دینے پر غورانھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سفید گاڑی میں موجود شہری کی گاڑی کانوائے میں شامل گاڑیوں کے بیچ میں آنے کی کوشش کر رہی تھی تاہم انھیں قافلے میں شامل گاڑیوں کی جانب سے راستہ نہیں دیا گیا۔ اس معاملے پر شہری نے شیشہ نیچے کر کے گارڈز کے ساتھ تو تکرار کی جس پر قافلے میں موجود نجی گارڈز نے شہری کی گاڑی کو روک لیا اور کے بعد ایک گارڈ کی جانب سے شہری کی گاڑی پر فائر کرنے اور ان پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ اُن کے مطابق اس واقعے کے بعد ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر اپنی ایک گاڑی اور ہتھیار چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تاہم سیف سٹی کیمروں اور دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیح کا استعمال کرتے ہوئے چاروں گاڑیاں، واقعے میں ملوث گارڈز اور جس شخص نے سکیورٹی ہائر کی تھی انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کے گارڈز غیر تربیت یافتہ تھے اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے اُن کی پروفائلنگ کی گئی تھی، جس کی ذمہ داری سکیورٹی کمپنی پر تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ ایک ’روڈ ریج‘ کا واقعہ تھا لیکن اس کا ایسا ردِعمل قابلِ قبول نہیں۔ انھوں نے کہا کہ گارڈ کے رویے سے صاف واضح ہے کہ وہ ڈیوٹی کے قابل ہی نہیں تھا۔فیصل کامران کا کہنا تھا کہ اکثر نجی سکیورٹی کمپنیاں لوگوں کو نوکری پر رکھنے سے قبل اُن کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ نہیں کرتیں اور نہ ہی انھیں باقاعدہ ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس صوبائی وزارت داخلہ سے اس کمپنی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کرے گی۔متاثرہ شہری محمد عمران کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ رائیونڈ روڈ سے کنال روڈ کی طرف جا رہے تھے جب سکیورٹی کانوائے نے اُن کا راستہ روکا اور گارڈ نے ان کی گاڑی پر گولی چلائی جس سے ان کی گاڑی کا ریڈی ایٹر پھٹ گیا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ گارڈ نے اُن کی گاڑی پر ناصرف فائر کیا بلکہ ان پر بندوق بھی تانی تاہم سٹرک پر عوام کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے وہ پیچھے ہٹ گئے۔’رش کے دوران کئی گاڑی والے بڑے صاحبان کا رویہ ہراساں کرنے والا ہوتا ہے‘سوشل میڈیا پر کئی صارفین پاکستان کی سڑکوں پر وی آئی پی کلچر پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔وہاج الدین نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’طاقتور کے لیے یہ ملک روز بہ روز جنت بنتا جا رہا ہے، وہیں شریف النفس انسان کے لیے یہ کسی جہنم سے کم نہیں۔‘شجاع میر نامی صارف نے انڈرپاس میں موجود دیگر افراد کی جانب سے اس عمل کو نہ روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جائے وقوعہ پر موجود شہریوں کی بڑی تعداد یا تو تماشہ دیکھتی رہی یا پھر جائے وقوعہ سے آنکھ بند کر کے گزرتی رہی۔‘شانی نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ اکثر رش کے دوران کئی گاڑی والے ’بڑے صاحبان‘ کا رویہ ہراساں کرنے والا ہوتا ہے۔’دیکھنے کے باوجود کہ آگے رش ہے اور اگلی گاڑی والے کے پاس بھی راستہ نہیں ہے، ہائی بیم لائٹ، بار بار ہارن، گاڑی ٹکرانے کی کوشش جیسی بدمعاشی سڑکوں پر عام ہے۔‘ایک صارف نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ملک سے آخر کب وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو گا؟اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ’آج کل سوشل میڈیا پیجز پر رینٹ پر ویگو ڈالے اور اس کے ساتھ سکیورٹی گارڈز دینے کا کلچر عام ہو رہا ہے اور اس چیز کو گلیمررائز کیا جاتا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ اگلے 15 روز کے اندر لاہور میں ڈالا کلچر اور ہتھیاروں کی نمائش کے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی۔’اتنے ویگو کہاں سے لاؤ گے‘: ٹویوٹا کا پک اپ ٹرک پاکستان میں ’بدنام‘ کیوں؟کم عمر ڈرائیور کے ہاتھوں چھ افراد کی ہلاکت: کیا ایسے بچوں اور ان کے والدین کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں اب نئی دفعات کیوں شامل کی گئی ہیں؟سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں بچے کی ہلاکت انڈیا میں وی آئی پی گاڑیوں پر لال بتی لگانے پر پابندی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

جنوبی وزیرستان ، مسجد میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین 3 لاکھ ، 14 ہزار پر پہنچ گئی

شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع، سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان

وزیراعظم نے فٹبالر محمد ریاض کو امدادی چیک دیکر نوکری کا انتظام بھی کر دیا

ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں آنے کی تیاریاں، تصدیق کر دی

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلیں گے

سپرنٹنڈنٹ جیل عمران خان سے ملاقات کرکے آئیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر مہنگا ہو گیا

مسجد الحرام میں خواتین زائرین کو پہلی بار تحلل کی سہولت فراہم کر دی گئی

اجازت دی جائے تو تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں ، طالبان کمانڈر کا دعویٰ

جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

سائبر کرائمز میں خوفناک اضافہ ، 5 سال کے دوران 18 لاکھ خواتین نشانہ بن گئیں

سکیورٹی وجوہات ، کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل

ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے دو سال کی پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی