بیٹی کی شادی سے صرف 10 دن پہلے عورت ہونے والے داماد کے ساتھ فرار۔۔ ساتھ کیا کچھ لے گئی؟ شوہر نے بتادیا


"میں پچھلے 20 سال سے اپنی بیوی کا رویہ صرف بچوں کی خاطر برداشت کر رہا تھا، لیکن اس بار اس نے وہ کر دیا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔" بھارت میں انوکھا واقعہ: ماں بیٹی کی شادی سے 10 دن پہلے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار بھارت کے شہر علی گڑھ میں ایسا ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو حیرت میں ڈال دیا۔ شادی کی گہما گہمی، خوشی کے رنگ، مہندی کی تیاریاں سب کچھ ایک لمحے میں بکھر گیا جب دلہن کی اپنی ماں ہی اس کے ہونے والے شوہر کے ساتھ فرار ہو گئی۔ زیور اور نقدی بھی لے اُڑی! بھارتی میڈیا کے مطابق شیوانی نامی لڑکی کی 16 اپریل کو شادی طے تھی، مگر اس سے پہلے ہی اس کی ماں انیتا اور اس کا منگیتر راہول اچانک لاپتہ ہو گئے۔ حیرت انگیز طور پر خاتون خالی ہاتھ نہیں گئی بلکہ شادی کے لیے محفوظ کیے گئے 3 لاکھ روپے اور 5 لاکھ کے زیورات بھی لے اُڑی۔ "ہم سمجھے وہ شادی کی تیاریوں پر بات کر رہی ہیں!" شیوانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ گزشتہ چند ماہ سے راہول سے اکثر رات گئے فون پر بات کرتی تھیں، مگر سب نے یہی سوچا کہ یہ شادی کی تیاریوں سے متعلق گفتگو ہو گی۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ سب کسی اور ہی منصوبے کا حصہ تھا۔ "ماں کی بے وفائی اور منگیتر کی دھوکہ دہی نے ہمیں توڑ کر رکھ دیا!" شیوانی کے والد پہلے ہی اپنی بیوی کے رویے سے پریشان تھے، مگر بچوں کی خاطر خاموش رہے۔ اس دھوکے نے نہ صرف خاندان بلکہ پورے محلے کو صدمے میں ڈال دیا۔ پولیس نے انیتا اور راہول کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے، مگر ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گھر والے انصاف کے منتظر ہیں جبکہ پورا علاقہ اس عجیب و غریب واقعے پر حیران و پریشان ہے!

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

’ایسا لگ رہا تھا فائرنگ کبھی نہیں رُکے گی‘: بونڈائی کے ساحل پر عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

چینی سرجنز نے خاتون کے کٹے ہوئے کان کی پاؤں میں پیوندکاری کیوں کردی؟

امریکا میں فائرنگ، براؤن یونیورسٹی میں 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

افغانستان دہشتگردی کا گڑھ، خطے کیلیے سنگین خطرہ قرار

امریکا میں سزائے موت کے قیدی کی انوکھی فرمائش، عالمی توجہ حاصل

آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ سے 10 شہری ہلاک

’آپریشن گولڈن ڈائنامائٹ‘: جب وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ’بپھرے ہوئے سمندر‘ میں خفیہ سفر کر کے نوبیل امن انعام لینے ناروے پہنچیں

امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط

آسٹریلیا کے بعد ڈنمارک کا بڑا قدم، بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری

دنیا بھر میں سپر فلو کی لہر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی