پورے گھر میں ایک بھی اے سی نہیں۔۔ مکیش امبانی کا عالیشان محل بغیر اے سی کے کیسے ٹھنڈا رہتا ہے؟


بھارتی ارب پتی صنعتکار مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کا ممبئی میں واقع محل نما گھر ’انٹیلیا‘ دنیا کے پرتعیش اور مہنگے ترین گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بننے والا یہ 27 منزلہ گھر نہ صرف اپنے شاندار طرزِ تعمیر بلکہ بے مثال سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔ انٹیلیا کی تعمیر 2004 میں شروع ہوئی اور 2010 میں مکمل ہوئی۔ چار لاکھ اسکوائر فٹ پر پھیلی اس عمارت میں ہر منزل کا انداز مختلف ہے اور ہر ایک کی تعمیر میں الگ مواد استعمال کیا گیا ہے۔ امبانی فیملی اس کی 27ویں منزل پر رہائش پذیر ہے، جو عمارت کا سب سے بلند اور نجی حصہ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Knowledge ki Barish (@knowledgekibarish) یہ عمارت صرف ایک گھر نہیں بلکہ ایک دنیا ہے، جس میں 3 ہیلی پیڈ، 6 منزلہ پارکنگ ایریا (جہاں 168 گاڑیاں کھڑی کی جا سکتی ہیں)، 50 نشستوں والا ذاتی سینما، یوگا اور فٹنس سینٹر، سوئمنگ پول، مندر، اسپا، اور حتیٰ کہ ایک ’اسنو روم‘ بھی شامل ہے، جہاں گرمی کے دنوں میں دیواروں سے مصنوعی برف کے ذرات خارج ہوتے ہیں۔ انٹیلیا کی دیکھ بھال کے لیے 600 ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہتے ہیں۔ انٹیلیا کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں روایتی ایئر کنڈیشننگ سسٹم استعمال نہیں ہوتا یعنی کسی بھی کمرے میں اے سی نہیں ہے۔ عمارت میں ایک جدید سینٹرل کولنگ سسٹم نصب ہے جو نہ صرف مکینوں کو آرام دہ درجہ حرارت فراہم کرتا ہے بلکہ قیمتی ماربل اور روزانہ تازہ رکھے جانے والے پھولوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے۔ اداکارہ شریا دھنونتری کے مطابق، جب انہوں نے کسی ایونٹ کے دوران اے سی کا درجہ حرارت بڑھانے کی درخواست کی تو بتایا گیا کہ یہ ممکن نہیں، کیونکہ ماربل اور پھول مخصوص درجہ حرارت پر ہی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انٹیلیا میں ماہانہ 6 لاکھ 37 ہزار یونٹس بجلی استعمال ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کا بجلی کا بل 70 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ بنتا ہے—یعنی ایک ایسی رقم جو کئی لگژری گاڑیوں کی قیمت سے بھی زیادہ ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود، امبانی خاندان نے فوری طور پر اس میں رہائش اختیار نہیں کی تھی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ گھر کا ڈیزائن واستو شاستر (روایتی بھارتی اصولِ تعمیرات) کے مطابق نہیں تھا۔ بعد ازاں کچھ تبدیلیوں کے بعد 2011 میں وہ یہاں منتقل ہوئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے بی ایل اے نے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ تک رسائی کیسے حاصل کی؟

انڈوں میں پائی جانے والی ’دماغ کی غذا‘ جس کے بارے میں آپ بہت کم جانتے ہیں

پاکستان لاکھوں افغان پناہ گزین کو ملک بدر کیوں کر رہا ہے؟ چار ممکنہ وجوہات

عمران خان نے کہا کہ ڈیل نہیں چاہتا، کسی کو مذاکرات کے اختیارات نہیں دیے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پاکستان لاکھوں افغان پناہ گزین کو بلک بدر کیوں کر رہا ہے؟ چار ممکنہ وجوہات

سوہنی ماہیوال کی لوک داستان جس نے سماج میں خواتین کی مرضی کے بغیر شادی کے نظریے کو چیلنج کیا

جب برطانیہ میں ’جرائم کی دنیا کے بڑے نام‘ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرین ڈکیتی کے لیے اکٹھے ہوئے

مٹھائی نے 3 ماؤں کی گود اجاڑ دی۔۔ معصوم بچوں کو زہریلی مٹھائی کس نے کھلائی؟ افسوس ناک حقائق

جب برطانیہ میں جرائم کی دنیا کے بڑے نام‘ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرین ڈکیتی کے لیے اکٹھے ہوئے

خلیل الرحمان اغوا کیس کا فیصلہ آگیا۔۔ عدالت نے ملزمان کو کیا سزا سنا دی؟

تجارتی جنگ: کیا صدر ٹرمپ کے ٹیرف منصوبے کا واحد مقصد چین کو نشانہ بنانا تھا؟

مورچوں، بنکرز کی تباہی اور امن معاہدے کے سرکاری اعلانات کے باوجود پاڑہ چنار کی پانچ لاکھ آبادی اب بھی محصور

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم میں ریکارڈ اضافہ: کیا یہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے یا وجوہات کچھ اور ہیں؟

وقف کے متازع قانون پر پُرتشدد واقعات، مسلم لیگ اور جناح کا تذکرہ: ’ایک چائے والا کسی کو پنکچر والا کہہ کر مذاق اڑا رہا ہے‘

سونا سستا ہو کر دوبارہ مہنگا ہوگیا۔۔ جانیں 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی