پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی ہے۔جمعے کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 119 رنز ہی بنا سکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر 30، سعود شکیل 33 اور کوشل مینڈس 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فِگر میں داخل نہ ہو سکا۔فن ایلن چھ، ابرار احمد پانچ، فہیم اشرف تین، شان ایبٹ تین، حسن نواز ایک، خواجہ نافع ایک اور رائلی روسو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ علی ماجد نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد نبی نے دو دو، میر حمزہ اور عامر جمال نے ایک ایک جبکہ حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے۔کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے سب سے عمدہ اننگز کھیلی، وہ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ چھ جبکہ خوش دل شاہ اور عامر جمال ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے دو دو جبکہ کپتان سعود شکیل، شان ایبٹ اور ابرار احمد  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیمیں رواں ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے تھیں۔اس سے قبل پی ایس ایل کے جاری سیزن میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچز کھیلے اور ایک ایک کامیابی حاصل کی تھی۔کراچی کنگز نے ملتان سلطانز جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کراچی کنگز کا سکواڈڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوش دل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر) رائلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، شان ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 90 رنز سے شکست

نیشنل گیمز اختتام پذیر، خیبر پختونخوا نے 69 میڈلز جیت لیے

پنجاب پولیس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کے کتے کی تلاش

کولکتہ میں پاکستانی کرکٹر سے مشابہت رکھنے والے میسی کے مجسمے کی نقاب کشائی، دلچسپ تکرار

بابر اعظم بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں صرف 2 رنز بناسکے

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں آل آؤٹ

ملتان سلطان کی ملکیت سے متعلق فیصلہ جلد متوقع

بھارت میں آسام کرکٹ کے 4 کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

’میسی، شعیب ملک کے مجسمے کا افتتاح کرنے کولکتہ آئے ہیں:‘ سٹار فٹبالر کی انڈیا آمد پر ’بدنظمی‘ اور سوشل میڈیا پر جاری تنقید

پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو سات تین سے شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی