ٹک ٹاکر ربیکا خان کی پہلی کمائی کتنی تھی؟


پاکستان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی معروف شخصیت ربیکا خان نے ٹک ٹاک سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ ربیکا خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا۔ اس دوران انہوں نے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے اور بتایا کہ وہ جَلد اپنے منگیتر حسین ترین سے شادی کرنے والی ہیں۔ربیکا حسین نے بھارت میں اپنے والد، معروف کامیڈین کاشف خان کی شہرت سے متعلق بھی بات کی۔ایک سوال کے جواب میں ربیکا خان نے کہا کہ میں نے بطور ٹک ٹاکر اور کانٹینٹ کری ایٹر اپنے سفر آغاز 2019ء میں کیا تھا، پہلے پہلے میری ویڈیوز پر 100 کے قریب ویوز آتے تھے، دیکھتے ہی دیکھتے میں وائرل ہوگئی اور ویڈیوز پر ہزاروں اور ملینز ویوز آنے لگے۔ان کا کہنا ہے کہ میں یوٹیوب کو بہت اہمیت دیتی ہوں، یوٹیوب پر آج کل والدہ کے ساتھ کوکنگ ویڈیوز بناتی ہوں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ربیکا خان نے کہا کہ میری ٹک ٹاک پر پہلی کمائی 25 ہزار تھی، مجھے اپنی پہلی کمائی حاصل کر کے بہت زیادہ خوشی ہوئی تھی، اس وقت میں نے سوچا تھا کہ مجھ میں کوئی بات تو ہے جو لوگ مجھے دیکھ اور پسند کر رہے ہیں۔ربیکا خان نے والد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا میرے والد بہت اچھے ہیں، بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بہت زیادہ سمجھاتے ہیں، میری کامیابی والد کی حوصلہ افزائی کا ہی نتیجہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر بھارت کو کرارا جواب

ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش

معروف ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل

ٹیچر نے خود موبائل دیا اور پھر ویڈیو بنائی۔۔ معاذ صفدر کی بہن کی امتحان میں نقل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ! ذمہ دار کون؟

اداکار حمزہ علی عباسی دین کی جانب راغب

شوبزانڈسٹری کا سیاہ پہلو بے نقاب، سنسنی خیز انکشاف

ماریہ بی اور ترک ماڈل کا ایک دوسرے کو ہرجانے کا نوٹس

حرا مانی شدید ٹرولنگ کی زد میں، مگر کیوں؟

عامر خان کا نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ کی رہائشگاہ آمد

یہ خطرناک لڑکیاں ہیں اور۔۔ اکشے کمار نے شادی کے لئے سیف کو کیوں خبرار کیا تھا؟ کرینہ کپور کے انکشافات

بیوی کام کیوں کرتی ہے؟ مانی نے پہلی بار تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا ! دیکھیں

موسمی چیٹرجی: جن کا نام امیتابھ بچن سمیت بہت سے اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا

ٹائٹینک کے بچ جانیوالے مسافر کا خط کروڑوں میں فروخت

ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز

سجل ملک کا عمران اشرف سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی