کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز


کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے فلسطینی فلم سازوں عرب اور ترزان ناصر نے کہا ہے کہ غزہ میں اب کچھ بھی باقی نہیں رہا، اسرائیلی حملوں نے علاقے کو شمال سے جنوب تک تباہ کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی جڑواں بھائیوں نے اپنی نئی فلم ’ونس اپن اے ٹائم اِن غزہ‘ کے ذریعے فیسٹیول کے ایک سیکشن میں شرکت کی۔ فلم کے پریمیئر کے موقع پر ترزان ناصر کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں نے نہ صرف شہر کو تباہ کیا بلکہ ان کے والد کا گھر بھی ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ اُن کے مطابق جب وہ چھوٹے تھے تو اس وقت غزہ ایک جنت تھا جسے اسرائیل نے تباہ کردیا ہے۔عرب ناصر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کی آواز پہنچانا ضروری ہے تاکہ دنیا ہماری کہانی سن سکے۔ ان کے مطابق فلم کا مقصد صرف سیاسی پیغام دینا نہیں بلکہ غزہ کے عوام کی روزمرہ زندگی، ان کی امیدوں اور خوابوں کی عکاسی کرنا ہے۔’ونس اپن اے ٹائم ان غزہ‘ کی کہانی 2007 میں حماس کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کے غزہ پر مبنی ہے، جہاں دو نوجوان، یحییٰ اور اسامہ، منشیات کی اسمگلنگ اور زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف دکھائے گئے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بجلی کی کمی، معاشی زبوں حالی اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود وہ بہتر زندگی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔فلم کے ایک منظر میں پروڈیوسر کا جملہ غزہ میں ہمارے پاس اسپیشل ایفیکٹس نہیں، لیکن لائیو گولیاں ضرور ہیں غزہ کی تلخ حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔ ناقدین نے ’ونس اپن اے ٹائم اِن غزہ‘ کو سراہا ہے اور اسے غزہ کی موجودہ صورت حال کی ایک مؤثر عکاسی قرار دیا ہے۔ ناصر برادران کی یہ فلم بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کی جدوجہد اور ان کے جذبات کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت نے فلسطینی سرزمین کے ایک بڑے حصے کو ملبے میں بدل دیا ہے اور اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 53 ہزار 486 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی