پناہ گزینوں کی امریکی درخواستیں کب کھلیں گی؟ ٹرمپ نے بتا دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ دو روز قبل امریکا نے پناہ گزین درخواستوں کے تمام فیصلے عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مزید پناہ گزین قبول کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں ہم ان لوگوں کو اپنے ملک میں نہیں چاہتے۔ "How long does your Administration plan to pause asylum?"@POTUS: "A long time. We don't want those people. We have enough problems... You know why we don't want them? Because many of them are NO GOOD and they should NOT be in our country." 🔥 https://t.co/ZccfB8aGH4 pic.twitter.com/9ypuhyIFUf— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) November 30, 2025 ٹرمپ نے بعض ترقی پذیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ تیسری دنیا کے ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور اپنے لوگوں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے ایسے افراد کی امریکا کو ضرورت نہیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر پر بھی سخت تنقید کی۔ الہان عمر امریکی کانگریس کی پہلی صومالی نژاد رکن ہیں جو دو دہائیاں قبل بطور پناہ گزین امریکا آئی تھیں۔ صدر ٹرمپ پہلے بھی صومالیہ کو ایسے ممالک کی مثال کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں جن کے شہریوں کی ہجرت پر انہیں اعتراض ہے۔ "How long does your Administration plan to pause asylum?"@POTUS: "A long time. We don't want those people. We have enough problems... You know why we don't want them? Because many of them are NO GOOD and they should NOT be in our country." 🔥 pic.twitter.com/X5zxtbFzSC— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) November 30, 2025 صدر ٹرمپ نے حالیہ گفتگو میں ریورس مائیگریشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے ایسے لوگوں کو ملک سے نکال دو جو یہاں موجود ہی نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے جو بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پچھلی حکومت کی وجہ سے امریکا کو بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ صومالیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہاں نہ حکومت ہے نہ فوج، لوگ آپس میں لڑتے رہتے ہیں اور پھر امریکا آکر بتاتے ہیں کہ ملک کیسے چلنا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پناہ گزینوں کی امریکی درخواستیں کب کھلیں گی؟ ٹرمپ نے بتا دیا

ٹیولپ صدیق: شیخ حسینہ کی بھانجی جنھیں بنگلہ دیش میں ’پلاٹ حاصل کرنے‘ کے الزام پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی

بیوی کی جان لے کر ساتھ سیلفی پوسٹ کر دی! درندہ صف شوہر نے ایسا کیوں کیا؟ بیان نے سب کو چونکا دیا

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

اسرائیل کے فوجی افسران اب اینڈرائیڈ فون استعمال نہیں کرسکیں گے

محبت کی انتہا یا پاگلپن؟ لڑکی نے محبوب کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔۔۔ اصل کہانی کیا ہے؟

بھارت میں خواتین کو تنگ کرنے سے روکنے پر جھگڑا، عالمی ایتھلیٹ قتل

ٹی شرٹ میں چھپا خفیہ کیمرا اور مقناطیسی آلہ: جوئے میں 22 کروڑ روپے جیتنے والا جوڑا کیسے پکڑا گیا؟

’آپریشن الائز ویلکم‘: افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران افغان پناہ گزین کی جانچ پڑتال کیسے کی گئی؟

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

’ہماری 20 سالہ شراکت داری کو فراموش نہ کریں‘: امیگریشن پالیسی میں سختی کے بعد افغان کمیونٹی کی ٹرمپ سے اپیل

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

ایس-400 اور سخوئی 57 طیاروں کے معاہدے: چار برس بعد پوتن کا دورۂ انڈیا جس پر امریکہ کی بھی نظریں ہوں گی

ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات سے سعودی ایئر لائنز کے 51 طیارے متاثر

جہیز میں ملے 31 لاکھ ٹھکرانے والے شوہر نے کیا سلوک کیا؟ دلہن نے اصلیت بتا دی ، ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی