پاکستانی والدین کے بچوں کو ڈرانے کے چند دلچسپ انداز

دیسی والدین بچوں کو نئی اور اہم چیز سکھانے کے لیے انوکھے طریقے رکھتے ہیں- عموماً پاکستانی والدین بچوں کو روکنے یا مخلتف کاموں سے دور رکھنے کے لیے ایسے کہانیاں یا باتیں سنائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا- درحقیقت یہ افسانوی قصے کہانیاں خود اپنے والدین سے بچپن میں سن رکھے ہوتے ہیں اور اب ہماری ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں- اسی حوالے سے ہم یہاں پاکستانی والدین کے چند غیر حقیقی جملے بیان کر رہے ہیں جو وہ اپنے بچوں کو ڈرانے کے لیے استعمال کرتے ہیں-
 

مغرب کے وقت پرفیوم لگانے سے جن چمٹ جاتے ہیں-
 
زیادہ ٹی وی مت دیکھو--- آنکھیں خراب ہوجائیں گی-
 
سو جاؤ ورنہ جن آجائے گا-
 
جھوٹ بولنے سے ناک لمبا ہوجاتا ہے-
 
الٹے سیدھے منہ بناؤ گے تو ہمیشہ کے لیے ایسے ہی ہوجاؤ گے-
 
سوتے ہوئے کے اوپر سے نہیں گزرتے قد چھوٹا رہ جاتا ہے- اس منطق پر تو سائنسدان بھی حیران ہیں-
 
زیادہ شیشہ نہیں دیکھتے نظر لگ جاتی ہے-
 
اگر کوئی جھوٹ بولتا ہے تو اس کی زبان کالی ہوجاتی ہے-
 

متفرق

6 کام پاکستان میں تو آسان لیکن چین میں کیے تو جیل ہوسکتی ہے

ایسی خاتون جس نے 16 سال سے کچھ نہیں کھایا پیا٬ حقیقت کیا ہے؟

روزمرہ کے 6 کام جو آپ غلط طریقے سے کرتے ہیں

جڑواں بچوں سے متعلق چند دلچسپ حقائق اور غلط فہمیاں

مزید متفرق...