 |
|
ایک عام مشاہدہ ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے
سبب لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا کے اندر بڑی بڑی تبدیلیاں پیدا کی ہیں-
کہیں پر کاروبار کا انداز بدلا تو کہیں پر آن لائن کاروبار نے ترقی پائی
ایسے ہی ایک شخص محمد الیاس بھی تھے- |
|
محمد الیاس کے زيرو سے
ہیرو ہونے کی داستان |
محمد الیاس کا شمار ہندوستان کے ان بہت سارے لوگوں میں
ہوتا تھا جنہوں نے کرونا کے سبب لگنے والے لاک ڈاؤن کے سبب اپنے کاروبار سے
ہاتھ دھو لیے اور گزر بسر کے لیے پائی پائی کو محتاج ہو گئے- |
|
محمد الیاس ایک چھوٹے سے ہوٹل کا مالک تھا مگر لاک ڈاؤن کے سبب اس کو نہ
صرف ہوٹل بند کرنا پڑا بلکہ اس کو الحمد للہ حلیم کے نام سے اپریل میں ایک
اسٹال بھی لگانا پڑا تاکہ وہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکے- |
|
 |
|
ایک ویڈيو نے زندگی بدل
ڈالی |
تین اپریل 2022 میں الیاس نے الحمد للہ حلیم کا اسٹال
لگايا ابتدا میں جس طرح کسی بھی کاروبار کو جمانے کے لیے وقت چاہیے ہوتا ہے
اسی طرح محمد الیاس کو بھی حلیم کے اس اسٹال سے صرف اتنی ہی امید تھی کہ اس
آمدنی سے اس کے بچے پیٹ بھر سکیں گے- |
|
مگر اسٹال کھولنے کے اگلے ہفتے محمد الیاس کا دس سالہ
بیٹا عدنان اس اسٹال پر آیا اور اس نے اپنے موبائل سے ایک ویڈيو بنائی جس
میں اس کا کہنا تھا کہ اسلام علیکم یہ ہمارے پاپا کی حلیم ہے چکن حلیم ہے
الحمد للہ حلیم ہے آپ کو آنا ہے تو آئيں یہ حلیم ہے- تقریباً کچھ سیکنڈ کی
عدنان کی بنائی گئی یہ ویڈيو جب سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو عدنان کے
معصوم انداز کے سبب فوراً وائرل ہو گئی- |
|
وائرل ویڈيو کے سبب اسٹال پر رش |
عدنان کی اس ویڈيو کے وائرل ہونے کے بعد بڑے بڑے سیلیبریٹی بھی پاپا کی
حلیم کھانے کے لیے اسٹال پر آتے ہیں اور عدنان کا کہنا ہے کہ اب ایک دن میں
تقریباً 500 پلیٹ حلیم وہ فروخت کرتے ہیں جس میں سے ہر ایک پلیٹ کی قیمت
100 روپے ہے- اس موقع پر عدنان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک معروف کھلاڑی
اظہر الدین کی فیملی اور ثانیہ مرزا کی فیملی ان کے اسٹال پر آکر حلیم کھا
چکی ہے اور ان کو امید ہے کہ لوگ ان کی حلیم کے ذائقے سے محظوظ ہونے ضرور
آئيں گے- |
|
 |
|
عدنان کی طرف سے شکریہ
|
اس ویڈيو کے بعد ایک اور ویڈيو بھی عدنان نے بنا کر اپ
لوڈ کی ہے جس میں اس نے تمام لوگوں کا دل کی گہرائيوں سے شکریہ ادا کیا ہے
جنہوں نے ان کی ویڈيو کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ ان کے پاپا کی حلیم کے ذائقے
کو بھی پسند کیا- |