پھیکے کھانے ہوں یا سادہ لباس انگریزوں کی کچھ عادات جو ایشیائی لوگ کبھی بھی نہیں اپنا سکتے

 
مغرب اور مشرق کے درمیان مقابلے کا آغاز کب سے ہوا تھا اس کے بارے میں تاریخ خاموش ہے مگر ایشیائی لوگ مغرب کی غلامی اور اس کے زیر تسلط رہنے کے سبب ایک جانب تو نفسیاتی طور پر انگریزوں کو خود سے بہتر سمجھتے ہیں جب کہ کچھ افراد انگریزوں اور اپنے درمیان ہر ہر بات کا مقابلہ کرتے رہتے ہیں- آج ہم آپ کو انگریزوں کی کچھ عادات بتائيں گۓ جو ایشیائی کبھی نہیں اپناتے-
 
1: باتھ روم میں ٹوائلٹ پیپر استعمال کرنا
ایشیائی لوگ عام طور پر مرچوں والے کھانے استعمال کرنے کے سبب بواسیر کا شکار ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کے لیس ٹوائلٹ پیپر کا استعمال دشوار ہوتا ہے- اس کے علاوہ ایشیائی لوگوں کے گھروں کا گٹر سسٹم بھی ایسا نہیں ہوتا کہ وہ ٹوائلٹ پیپر کو برداشت کر سکے-
 
2: پھیکے کھانے کھانا
یورپین لوگوں نے ایشیا کو مصالحوں کی سرزمین کہا اور انہی مصالحوں کے حصول کے لیے انہوں نے سیکڑوں سال تک ایشیائی لوگوں کو غلام بنائے رکھا۔ لیکن اگر یورپین کھانوں کی بات کی جائے تو ان میں مصالحوں کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ بلکہ ان کو پھیکا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ جبکہ ایشیائی لوگ قسم قسم کے مصالحہ جات کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔
 
3: قطار بنانا
جتنا ڈسپلن انگریزوں کی زندگی میں ہوتا ہے، ایشیائی لوگ اتنا ہی ڈسپلن سے دور بھاگتے ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح جگاڑ لگا کر کام ہوجائے اور لمبی قطار نہ بنانی پڑے۔اسکے برخلاف انگریز قطار بنا کر انتظار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
4: کچرہ ڈسٹ بن میں پھینکنا
ایشیائی معاشرے میں کئی ایسی عادتیں ہیں جو اب باقاعدہ روایات بن چکی ہیں۔ جن میں سے ایک کچرہ ڈسٹ بن میں نہ ڈالنا بھی ہے۔ سامنے موجود کچرے کے ڈبے میں کچرا پھینکنے کے بجائے اسے اسکے آس پاس رکھنا یا کسی کھلے میدان کے ایک کونے میں ڈھیر لگانا مشغلہ بن چکا ہے۔ دوسری طرف یورپین ممالک میں کچرا اٹھانے سے لے کر اسکو ٹھکانے لگانے تک کا باقاعدہ نظام بنایا گیا ہے جسکا ہر شہری پابند ہوتا ہے۔
 
5: دوسروں کے معاملات میں دخل دینا
انگریز کم گو ہوتے ہیں اور شاذ و نادر ہی راہ چلتے لوگوں سے حال احوال دریافت کرتے ہیں۔ ایشیائی ممالک کے لوگ اس کے بر عکس باتونی ہوتے ہیں اور ٹوہ لینے میں رہتے ہیں۔
 
جس طرح آگ اور پانی ایک دوسرے سے نہیں مل سکتے، مشرق اور مغرب ایک دوسرے سے جدا رہتے ہیں اسی طرح یورپین اور ایشیائی ممالک میں بسنے والے لوگ بھی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔ ان کی عادات اور خصلتیں بالکل ایک دوسرے کے متضاد ہیں جو تاقیامت ایسی ہی رہیں گی۔ ہم نے یہاں کچھ عادات کا تذکرہ کیا ہے اسکے علاوہ بھی ایسی کئی عادات ہیں جسکی وجہ سے انکا ملاپ ممکن نہیں۔

معاشرہ اور ثقافت

پاکستان: ’انٹر جنریشنل ٹراما‘ کیا ہے، اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

پاکستانی مرد کا سعودی خاتون سے شادی کے لیے 8 شرائط پوری کرنا ضروری

چینی شہریوں کی کچھ حیرت انگیز باتیں جو انہیں دنیا سے جدا کرتی ہیں

جرمن باقی دنیا سے مختلف کیسے ہیں؟ دلچسپ حقائق جو اس قوم کو منفرد بناتے ہیں

مزید معاشرہ اور ثقافت...