خراب چارجر کو زندہ کریں اور بجلی بچائیں۔۔ موبائل فون صارفین کے لیے وہ خفیہ طریقہ جو آپ کو بھی فائدہ دے سکتا ہے

 
اکثر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے صارفین بیٹری لائف کو دیکھ کر پریشان ضرور ہو جاتے ہیں، کیونکہ موبائل چارجر اکثر دھوکہ دے دیتا ہے۔
 
آج آپ کو ایک ایسا ہی طریقہ بتائیں گے، جس سے موبائل فون صارفین ٹوٹے ہوئے چارجر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
 
موبائل فون چارجر اکثر جوڑ سے ٹوٹ جاتا ہے، یا آدھا نکل جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ خطرہ ہوتا ہے، کہ کہیں ڈیٹا کیبل دو حصوں میں تقسیم ہی نہ ہو جائے۔
 
یہی وجہ ہے کہ اکثر موبائل فون صارفین دو چارجر خرید لیتے ہیں یا پھر ایک ہی چارجر کو بڑے احتیاط سے استعمال کرتے ہیں۔
 
 
اس سب میں صارفین کے لیے ایک ایسا طریقہ کار بھی مارکیٹ میں آیا ہے، جس نے سب کو حیران بھی کر دیا ہے، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کیسے ڈیٹا کیبل کی تار ایک حصے سے نکلنے والی تھی مگر اسے گھر میں موجود چیزوں سے جوڑ کر واپس قابل استعمال بنایا گیا۔
 
جب ایک حصے سے ڈیٹا کیبل کی تار نکلنا شروع ہو جائے تو ایسا چارجر موبائل کی چارجنگ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور چارجنگ بھی صحیح طرح نہیں ہو پاتی ہے یہاں تک کہ ہوتی ہی نہیں ہے۔ساتھ ہی بجلی بھی ضائع ہو رہی ہوتی ہے اور موبائل فون چارج ہونے کے بجائے چارجنگ گھٹتی رہتی ہے۔
 
یہی وجہ ہے کہ ایک صارف نے نیا طریقہ کار نکالا جو کہ پُر خطر بھی ہے، صارف نے ایک پلاسٹک کا اسٹرا لیا اور ساتھ ہی ماچس یا لائٹر بھی لیا۔
 
اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے بہت ہی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ یہ آگ کا معاملہ ہے۔جو حصہ نکلنے والا تھا وہاں اسٹرا کا تھوڑا سا حصہ کاٹ کر کچھ اس طرح لگایا کہ جوڑ اس اسٹرا کے بیچ میں آئے اور اس کے بعد اسٹرا پر ہلکی آگ لگائی گئی تاکہ آگ کی گرمی سے پلاسٹک نرم پڑ جائے۔
 
 
پگھل کر وہ پلاسٹک کچھ اس طرح جڑ جائے کہ نکلے نہیں، اس کے بعد دوبارہ چارجنگ کی، تو موبائل فون کی چارجنگ دوبارہ سے ہونا شروع ہو گئی۔

گیجٹ

ویوو کی ڈاکومینٹری فلم Capture the Future کا دوسر ا باب ریلیز فلم میں تخلیقی سوچ کے ذریعے مستقبل سنوارنے کے سفر کو نمایاں کیا گیا

ٹیکنو نے پاکستان میں7000mAhبیٹری اور مضبوط ڈیزائن کی نمایاں خصوصیات کیساتھ SPARK 50 متعارف کرا دیا

ٹیکنو نے جدید5Gچپ سیٹ اورMP 50 کے Sony کیمرہ کیساتھ Camon 50 Ultra 5Gمتعارف کرادیا

ویوو پاکستان نے 200 میگا پکسل کیمرہ اور سلم فلیگ شپ ڈیزائن کے ساتھ V70 FEمتعارف کرا دیا

مزید گیجٹ...