گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا 6 فیصد ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ


واشنگٹن: سرچ انجن گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے ایک ساتھ 12 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کام کرنے والے افراد کی کل تعداد کا 6 فیصد ہیں۔مؤقر امریکی اخبارات یو ایس اے ٹو ڈے اور نیویارک ٹائمز کے مطابق الفابیٹ کی جانب سے بنیادی طور پر یہ فیصلہ ٹیکنالوجی سیکٹر کے سکڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس  ٹیکنالوجی سیکٹر کو مصنوعی ذہانت سے نہ صرف منسلک کیا جانے لگا ہے بلکہ آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی مصنوعات کی مانگ میں بھی تسلسل کے ساتھ کمی ریکارڈ کی جانے لگی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے نہ صرف ملازمتوں کے مواقع کم ہو رہے ہیں بلکہ جو افراد اس وقت نوکریوں پر ہیں انہیں بھی ہر وقت بیروزگار ہونے کا خوف لاحق رہنے لگا ہے۔واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے بھی رواں ہفتے میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ادارے سے 10 ہزار ملازمتیں ختم کرنے پہ مجبور ہے اور اس کی بنیادی وجہ کساد بازاری ہے۔ مائیکرو سافٹ سے نکالنے جانے والے افراد کی تعداد وہاں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے۔کہا تھا کہ اقتصاد بازاری اسے 10 ہزار نوکریاں ختم کرنے پر مجبور کر رہی ہے جو اس کمپنی میں کام کرنے والوں کی مجموعی تعداد کا پانچ فیصد بنتا ہےدلچسپ امر ہے کہ الفابیٹ جسے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے امریکہ میں لیڈر تسلیم کیا جاتا ہے کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے چیلنج درپیش ہے کیونکہ وہ ورچول طور پر کوئی بھی ایسا مواد تیار کر سکتی ہے جس کے بارے میں صارفین سوچ سکتے ہیں اور ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کر سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الفابیٹ کے سی ای او کے طور پر 2019 میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے سندر پیچائی کا کہنا ہے کہ الفابیٹ کو گزشتہ دو سالوں کے دوران ایک بالکل مختلف معاشی و اقتصادی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ وہی وقت ہے کہ جب لوگوں کو ملازمتیں دے کر اس ادارے میں بھرتی کیا گیا تھا۔کیوں سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیاں بُری خبروں سے دور رہتی ہیں ؟سندر پیچائی ساری صورتحال کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ گوگل صارفین، ڈیولپرز اور کاروبار کے لیے مکمل طور پر ایک بالکل نئے تجربے کی تیاری کر رہی ہے اور وہ مصنوعی ذہانت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی