لڑکی نے پہلی بار لاٹری ٹکٹ خریدا اور جیک پاٹ نکل آیا

جولیٹ لیمور نامی کینیڈا کی نوجوان لڑکی جس نے پہلی مرتبہ ہی لاٹری ٹکٹ خریدا اور اس کالوٹو جیک پاٹ نکل آیا، انھوں نے سمجھداری کا مظاہر کرتے ہوئے بقول ان کے اپنے مالیاتی مشیر یعنی والد سے رابطہ کیا۔ یہ 18 سالہ نوجوان لڑکی اتنا بڑا انعام جیتنے والی اب تک کا سب سے کم عمر کینیڈین بن گئیں ہیں۔عموماً اچانک ناقابل تصور دولت سے مالا مال بہت سے نوجوان بے ہنگم ہو جاتے ہیں، جولیٹ نے اپنے قدم جمانے کا فیصلہ کیا۔ یونیورسٹی کی یہ طالبہ پہلے اپنی پڑھائی ختم کرکے ڈاکٹر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔وہ کہتی ہیں ’میں رو رہی تھی، یقیناً خوشی کے آنسوؤں سے ۔‘ ’مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میں نے اپنے پہلے ہی لاٹری ٹکٹ پر جیک پاٹ حاصل کیا۔ ‘جولیٹکا کہنا تھا کہ وہ لاٹری ٹکٹ کے بارے میں سب کچھ بھول چکی تھیں جب تک انھیں یہ خبر نہیں ملی کہ ان کے آبائی شہر سے کسی نے سات جنوری کی قرعہ اندازی جیت لی ہے۔جب وہ موبائل ایپ کے ذریعے اپنا ٹکٹ چیک کرنے لگیں تو وہاں موسیقی بجنے لگی اور سکرین پر ’بگ ونر‘ کے حروف چمکنے لگے۔’میرے ساتھ کام کرنے والا ایک ساتھی بے یقینی سے گھٹنوں کے بل گر گیا۔‘ان کا کہنا تھا ’وہ چیخ رہا تھا۔ درحقیقت، ہر کوئی چیخ رہا تھا کہ میں نے 48 ملین ڈالر جیتے ہیں۔‘ان کے باس نے انھیں کہا کہ وہ جلد گھر جا سکتی ہیں لیکن اس کی والدہ نے اصرار کیا کہ وہ ٹھہریں اور اپنی شفٹ ختم کر کے آئیں۔جولیٹ نے کہا کہ وہ اپنے پیسوں کا انتظام سنبھالنے والے والد کی مدد سے جیک پاٹ کی زیادہ تر رقم کو ’احتیاط سے‘ خرچ کریں گی۔درحقیقت، ان کے والد پہلے ہی انھیں بہترین مالی مشورہ دے چکے ہیں، یہ لوٹو لاٹری خریدنے کا ان کا مشورہ ان ہی کا تھا۔جولیٹ کا ارادہ ہے کہ وہ گرانٹس یا قرضوں کی فکر کیے بغیر ڈاکٹر بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے کچھ رقم لگائیں۔انھوں نے کہا کہ وہ طب کے شعبے میں جا کر اپنی کمیونٹی کی خدمتکرنے کے لیے شمالی اونٹاریو واپس جانا چاہتی ہے۔لیکن جولیٹ جیک پاٹ کی جیت کے ساتھ تھوڑا مزہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔انھوں نے کہا ’ایک بار سکول ختم ہونے کے بعد، میں اور میرا خاندان کسی ایک براعظم کا انتخاب کریں گے اور اس کی سیر کو جائیں گے۔‘ ’میں مختلف ممالک کی سیر کرنا چاہتی ہوں، ان کی تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ کرنا چاہتی ہوں، ان کا کھانا چکھنا چاہتی ہوں، اور ان کی زبانیں سننا چاہتی ہوں۔‘وہ اپنے پیاروں کے مشوروں پر عمل کرنے کی بھی امید کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’پیسہ آپ کی پہچان نہیں، کام ہے جو آپ پہچان ہوتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی