ہماری ایک پہچان ہے لیکن اسے دکھانے کا کبھی موقع نہیں ملا: روان مہدی


آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کویتی اوریجنل ویب سیریز ’دی ایکسچینج‘ کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔عرب نیوز کے مطابق کویت کو اس ویب سیریز کی صورت میں پہلی گلوبل ہِٹ مل سکتی ہے۔دی ایکسچینج کی کہانی 1980 کی دہائی میں رہنے والی دو خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سٹاک ایکسچینج کے بوائز کلب میں قدم جماتی ہیں۔اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ روان مہدی نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری ایک پہچان ہے لیکن ہمیں اسے دکھانے کا کبھی صحیح موقع نہیں ملا۔‘’یہ شو پہلا موقع ہے کہ ہم بطور کویتی فنکار اپنی شناخت دکھا رہے ہیں۔ یہ میرا اور بہت سے لوگوں کا ہمیشہ سے ہی خواب تھا اور اب ہمارے ارادے مزید بلند ہوگئے ہیں۔‘اس ویب سیریز میں روان مہدی فریدہ نامی ایک طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے گھریلو حالات کے باعث کویتی سٹاک ایکسچینج میں کام کرنے پہنچ جاتی ہیں۔اس سلسلے میں روان مزید کہتی ہیں کہ ’جب پہلی مرتبہ پروڈیوسر نے اس میں کام کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے کہا کہ میں دونوں کردار نبھا سکتی ہوں تاہم بعد میں مجھے لگا کہ میں فریدہ کی روح سے زیادہ قریب ہوں۔‘دی ایکسچینج میں فریدہ کا کردار محض خیالی نہیں ہے بلکہ اس سیریز کی مصنفہ نادیہ احمد کی والدہ کی کہانی ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by روان مهدي - Ray Mahdi (@rawan_vii)اس سلسلے میں روان نے بتایا کہ ’میں ڈر رہی تھی کہ نادیہ کی والدہ کیا سوچیں گی، لیکن جب ہم ان سے ملے تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں جس کے باعث میرے پاس الفاظ نہ رہے۔‘’انہوں نے مجھ سے انتہائی خوب صورت باتیں کہیں جو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔‘روان مہدی کے والد مہدی الصایغ عراقی نژاد سکرین رائٹر اور ہدایت کار ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کویت میں گزاری ہے۔اس ویب سیریز میں روان مہدی فریدہ نامی ایک طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)اپنے والد کے بارے میں روان کہتی ہیں کہ ’سنیما اور میرے والد نے مجھے زندگی کے بارے میں سب کچھ بتایا ہے اور مجھے یہ محسوس کروایا ہے کہ زندگی بالکل ٹھیک ہے۔‘اس بات میں اب وزن بھی ہے کیونکہ میں ایک اداکارہ ہوں، کیونکہ میں آرٹ میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ سنیما سے اداس لمحے خوب صورت بن جاتے ہیں اور سنیما خوب صورت لمحات کو مزید چمکا دیتا ہے۔‘خیال رہے کہ دی ایکسچینج میں روان مہدی کے ساتھ مونا حسین اور حسین المھدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک

کیا کرینہ کپور کی کامیابی پر کبھی سیف علی خان نے ان سے حسد کیا؟

کومل میر نے قانون میں گریجوئیشن کرلی

بھارتی گلوکارہ کا پاکستان سے محبت بھرے گیت نے دھوم مچا دی

حملہ کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، جاوید شیخ کا بڑا بیان

حملہ کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، جاوید شیخ

علیزے شاہ کا اپنی موت کی افواہوں پر ردعمل

معروف اداکارہ کومل میر کو وکالت کی ڈگری مل گئی

کترینہ اور وکی کوشل کے گھر کا کرایہ کتنا ہے؟ دیکھیں گھر کے اندر کی ہوش اڑا دینے والی تصویریں

بیٹے مجھ سے دور ہیں کیونکہ۔۔ مردوں کو دوسری شادی کیوں نہیں کرنی چاہیے؟ اورنگزیب لغاری کی نجی زندگی سے متعلق گفتگو

یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ کتنا کماتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر بھارت کو کرارا جواب

ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش

معروف ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل

ٹیچر نے خود موبائل دیا اور پھر ویڈیو بنائی۔۔ معاذ صفدر کی بہن کی امتحان میں نقل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ! ذمہ دار کون؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی