’پٹھان‘ کی باکس آفس پر تاریخی کامیابی، دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے


بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔اپنی ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی ’پٹھان‘ کی انڈیا سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم جاری ہے۔منگل کو یش راج فلمز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ ’پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔‘پٹھان ریلیز کے پہلے مرحلے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔دوسری جانب باکس آفس کے تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’پٹھان‘ نے انڈیا بھر سے 500 کروڑ کما لیے ہیں۔‘ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ پہلی ہندی فلم ہے جس نے 500 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے علاوہ ’پٹھان‘ تیز ترین 500 کروڑ روپے کمانے والی بھی پہلی فلم بن گئی ہے۔#Pathaan hits 1000 crores worldwideBook your tickets here: https://t.co/SD17p6x9HI | https://t.co/VkhFng6vBjCelebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you, in Hindi, Tamil and Telugu. pic.twitter.com/CshkhHkZbd— Yash Raj Films (@yrf) February 21, 2023ان تمام کامیابیوں کے بعد ’پٹھان‘ کی نظریں 2017 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’باہو بلی 2‘ کے باکس آفس کے ریکارڈ کو توڑنے پر مرکوز ہیں۔#Pathaan will breach ₹ 500 cr mark today [fourth Tue; Day 28]…FIRST #Hindi film to achieve this target.Also, FASTEST to hit ₹ 500 cr [#Hindi, Nett BOC].[Week 4] Fri 2.20 cr, Sat 3.25 cr, Sun 4.15 cr, Mon 1.20 cr. Total: ₹ 498.95 cr. #Hindi. #India biz. pic.twitter.com/IPZEMKnAfQ— taran adarsh (@taran_adarsh) February 21, 2023’باہو بلی 2‘ نے انڈیا بھر سے 510 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا تھا۔ شاہ رخ خان کی فلم کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف مزید 10 کروڑ درکار ہیں۔خیال رہے ’پٹھان‘ نے 25 جنوری کو اپنی ریلیز کے پہلے دن انڈیا بھر سے 57 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر لیا تھا۔شاہ رخ خان، دیپکا پاڈوکون اور جان ابراہام کی یہ فلم یش راج فلمز کے ’سپائے یونیورس‘ کی فلموں کی کڑی ہے جس میں سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ریتھک روشن کی فلم ’وار‘ بھی شامل ہیں۔’پٹھان‘ میں سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا تھا جبکہ ’وار‘ فلم کے کبیر (ریتھک روشن) کا بھی فلم میں ذکر کیا گیا ہے۔فلم میں جاسوس کا کردار ادا کرنے کے بارے میں پیر کو سوالات جوابات کے سیشن میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’اب میں وہ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو کردار لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں بطور اداکار اب بڑا ہو گیا ہوں۔ میری ذاتی پسند ختم ہوتی جا رہی ہے۔‘Now I like to play what I think people would like me to play…I have evolved as an actor I think. My personal likes are diminishing. https://t.co/7cT5BqwAbO— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 20, 2023’پٹھان‘ کے سیکوئل کے بارے میں واضح کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’صرف پٹھان 2 ہی نہیں بلکہ میں خود اپنی تمام فلموں کا اعلان کروں گا اور آپ لوگوں کو بتاؤں گا۔ میرے سچ بتانے تک براہ کرم انتظار کریں اور احمقانہ خبروں کو مت سنیں۔‘Not just about #Pathaan 2 but every work of mine I will announce and say it to you guys personally. Please wait for me to tell you the truth not listen to stupid gossip! https://t.co/Ib4ng59IO5— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 20, 2023رواں سال شاہ رخ خان کی دو مزید فلمیں بھی ریلیز ہوں گی۔ان کی دوسری فلم ’جوان‘ کے نام سے ہے جس کی ہدایت کاری جنوبی انڈیا کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے کی ہے۔ یہ فلم دو جون کو ریلیز کی جائے گی۔اس کے بعد سال کے آخر میں کنگ خان راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک

کیا کرینہ کپور کی کامیابی پر کبھی سیف علی خان نے ان سے حسد کیا؟

کومل میر نے قانون میں گریجوئیشن کرلی

بھارتی گلوکارہ کا پاکستان سے محبت بھرے گیت نے دھوم مچا دی

حملہ کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، جاوید شیخ کا بڑا بیان

حملہ کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، جاوید شیخ

علیزے شاہ کا اپنی موت کی افواہوں پر ردعمل

معروف اداکارہ کومل میر کو وکالت کی ڈگری مل گئی

کترینہ اور وکی کوشل کے گھر کا کرایہ کتنا ہے؟ دیکھیں گھر کے اندر کی ہوش اڑا دینے والی تصویریں

بیٹے مجھ سے دور ہیں کیونکہ۔۔ مردوں کو دوسری شادی کیوں نہیں کرنی چاہیے؟ اورنگزیب لغاری کی نجی زندگی سے متعلق گفتگو

یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ کتنا کماتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر بھارت کو کرارا جواب

ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش

معروف ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل

ٹیچر نے خود موبائل دیا اور پھر ویڈیو بنائی۔۔ معاذ صفدر کی بہن کی امتحان میں نقل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ! ذمہ دار کون؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی