یوٹیوب سے پیسے کمانا اب مزید آسان


سان فرانسسکو: دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو آن لائن شیئرنگ ایپ یوٹیوب سے اب پیسے کمانا مزید آسان ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب کے نئے سی ای او نیل موہن نے اعلان کیا ہے کہ اب یوٹیوب کی مونیٹائزیشن میں اضافے، اظہار کے نئے ٹولز، یوٹیوب ٹی وی، اے آئی، پوڈ کاسٹ اور نوجوان یوٹیوب کی سہولیات پر بطور خاص کام کیا جا رہا ہے اور ہم یوٹیوبرز کی آمدنی میں مزید اضافے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ اس ایپ سے جڑے رہیں اور خوش رہیں۔نیل موہن نے یوٹیوب کا چارج سنبھالنے سے قبل ایپ کے بارے میں اپنے نئے ویژن اور تبدیلیوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں چینلز اس وقت یوٹیوب سے پیسے کما رہے ہیں اور اب ہم نے اشتہارات سے ہٹ کر بھی ان کے لیے آمدنی میں اضافے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس میں سبسکرپشن، شاپنگ، سرمایہ کاری اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔یہ بھی پڑھیں: نیل موہن نے کہا کہ اس وقت تک 60 لاکھ ناظرین رقم کے بدلے سبسکرپشن حاصل کر چکے ہیں اور ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیوب وائے پی پی پروگرام میں ہر سال تخلیق کاروں کو 10 ارب ڈالر کی اضافی رقم دی جا رہی ہے جو اشتہارات سے دی جاتی ہے تاہم اب یہ سلسلہ یوٹیو شارٹس تک پہنچ چکا ہے جس کا مقصد ٹک ٹاکرز کو یوٹیوب کی جانب راغب کرنا ہے۔یوٹیوب کے نئے سی ای او نے کہا کہ شارٹس اور لائیو اسٹریمز کے لیے مونیٹائزیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ لوگ شارٹس کی جانب بھی راغب ہوں۔ اس وقت یوٹیوب شارٹس ویڈیوز روزانہ 50 ارب مرتبہ دیکھی جاتی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: نیل موہن نے یوٹیوب ٹی وی پر مزید پروگرام اور کھیلوں کے مقابلوں پر بات کی جن میں این ایف ایل بھی شامل ہے۔ انہوں نے شارٹس کے لیے ایک نئے تخلیقی ٹول کو شامل کرنے کا بھی عندیہ دیا جس کے ایک جانب ویڈیو ہو گی تو دوسری جانب لے آؤٹ ہو گا۔ جس سے ویڈیوز بنانے والوں کو بہت فائدہ ہو گا۔مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بات کرتے ہوئے نیل موہن نے کہا کہ اگلے ماہ ایک ایسی سہولت متعارف کرا دی جائے گی جس میں مجازی طور پر نئے کپڑے اور حلیہ بدلنا ممکن ہوگا جبکہ پس منظر میں خیالی بیک گراؤنڈ کا اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی