مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے متجاوز


دنیا کی کل آبادی 8 ارب سے زائد ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا کی 25فیصد آبادی اسلام کے پیروکار ہیں، اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق عیسائیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے جس کی آبادی 2 ارب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔2017 میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے، جو جلد ہی عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے طور پر آ جائے گا۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ 2015 سے 2060 کے درمیان مسلمان دنیا کی کل آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف میں اسلام عیسائیت کو دنیا کے سب سے بڑے مذہب کے طور پر پیچھے چھوڑ دے گا۔رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں دنیا کی آبادی میں 32 فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم مسلمانوں کی آبادی میں 70 فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد 2060 تک مسلمانوں کی آبادی 3 ارب تک پہنچ جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی