آئی ایم ایف معاہدے نے لکیریں نکلوا دیں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں امامیہ کالونی کراسنگ فلائی اوورکے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام تیز کرکے3ماہ میں مکمل کیاجائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں آکر خوشی اور کچھ معاملات پر تشویش بھی ہوئی ہے،محسن نقوی اور ان کی ٹیم اچھا کام کررہی ہے،پنجاب میں کئی منصوبے عدم توجہ کی وجہ سے دم توڑگئے ہیں۔وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے قالین بچھانے پر ناگواری کا اظہارکیااور کہا کہ افسوس ہوادیکھ کر، یہاں قالین نہیں، چادر یا دری ہونی چاہیے تھی،مہنگائی کے اس دور میں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ان کا کہناتھا کہ 10کروڑ لوگوں تک فری آٹے کی ترسیل ہوئی ہے۔یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کاکہنا تھاکہ 2018میں جھرلو الیکشن ہوا، 2018میں جعلی الیکشن کے ذریعے ن لیگ کامینڈیٹ چھیناگیا،2018میں عوام ن لیگ کو ووٹ دینا چاہتے تھے۔اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھاکہ لاہور میں نواز شریف کی قیادت میں جو منصوبے بنائے گئے، آنے والی نسلوں کیلئے ہیں،نواز شریف کے دور میں 20،20 گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ ختم کی گئی۔نواز شریف کے کاموں کو نظر لگ گئی، ترقی معکوس ہوگئی۔یہ بھی پڑھیں: اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے،جانتا ہوں عام بندے کی زندگی تنگ ہے،65ارب روپے کی خطیررقم سے پورے ملک میں آٹا تقسیم کیا گیا،وزیراعظم کاکہناتھاکہ پھر کبھی بتاؤں گا کیسے آئی ایم ایف کا ٹوٹا پھوٹا معاہدہ ہمارے ذمے پڑا،آئی ایم ایف معاہدے نے لکیریں نکلوادی ہیں،جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائیگا،آئی ایم ایف کی شرائط میں سے ایک یہ تھی کہ دوست ممالک سے پیسے لیے جائیں،مشکل وقت میں چین،سعودی عرب،یو اے ای اور قطر نے پاکستان کی مدد کی،چین نے اس بات کااقرار کیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف مشکل میں ڈال رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان کو3ارب ڈالر دیے ہیں،آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لی ہیں، اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک سے پیسے ملنے میں ان کااہم کردار ہے،آئی ایم ایف کے پاس اب کوئی چارہ نہیں،تمام شرائط پر عمل ہوگیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی