
سندھ حکومت نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب کے موقع پرصوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 18 اپریل کو تعطیل ہو گی۔واضح رہے کہ ستائیسویں شب کی رات لوگ عبادت میں گزارتے ہیں اسی مناسبت سے حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیاہے۔