اسپیکر 2018 الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، قوم کا بتایا جائے کس طرح الیکشن کو چوری کیا گیا؟انہوں نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکرادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو کی قرارداد پر اعتماد کا ووٹ دینے پرسب کا شکر گزار ہوں، آج ایک بار پھر ایوان نے مجھے عزت سے نوازا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے اعتماد کا مان رکھوں گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا 2018 میں پاکستان کی معیشت دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہی تھی، 2018 میں ایک جھرلو الیکشن کرائے گئے، الیکشن میں آر ٹی ایس بند کیا گیا، کچھ ارکان کو کہا گیا ان کے ٹکٹ لیں اور ان کے نہ لیں۔انہوں نے کہا 2018 الیکشن کے بعد اس وقت کی حکومت نے دھاندلی کیخلاف تحقیقات کا کہا تھا لیکن حکومت نے بعد میں تحقیقات نہیں کرائیں۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہوں 2018 الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرائیں، قوم کا بتایا جائے کس طرح الیکشن کوچوری کیا گیا؟انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے بات ہو رہی تھی تو عمران خان نے اپنے وزیروں کو کہا شرائط نہ مانیں، یہ سازش میری حکومت کے خلاف نہیں عوام کے ساتھ کی جارہی ہے، ہماری حکو مت کو امپورٹڈ کہا گہا، سائفر کے نام پر امریکہ کو نشانہ بنایا گیا، چین اور روس کیلئے ہمدردی کا اظہار کرکے مگر مچھ کے آنسو بہائے گئے۔میاں شہباز شہباز شریف نے کہا روس سے سستے تیل کا جہاز جلد پاکستان آئے گا لیکن اگر پی ٹی آئی حکومت ہوتی تو کیا روس ہمیں یہ تیل دیتا؟انتخابات کب؟ مناسب حکم نامہ جاری کریں گے، چیف جسٹسوزیراعظم نے سابق چیف جسٹس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ثاقب نثار نے الیکشن میں عمران خان کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا، ثاقب نثار نے سوموٹو لے لے کر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، ثاقب نثار نے پاکستان کےاسپتالوں کا نظام تباہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک دوسرا شدید زخمی، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

آسٹریلیا کے بونڈائی ساحل پر یہودی کمیونٹی پر ’دہشت گردانہ‘ حملے میں 11 شہری ہلاک، پولیس نے ابھی تک کسی حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی

ماروتی 800، مڈل کلاس انڈینز کے ’خوابوں کی کار‘: جب انڈیا سے معاہدے سے قبل سوزوکی نے پاکستان میں اپنے پلانٹ سے متعلق شکوہ کیا

جھاڑو کا تنکا، نیولا اور ’ناقابلِ تسخیر دروازہ‘: ’صدی کی سب سے بڑی ہیروں کی چوری‘ جو ایک سینڈوچ سے پکڑی گئی

خیبر پختونخوا: جنڈولہ میں شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی