پہلی حج پرواز کب روانہ ہو گی ؟


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پہلی حج پرواز سے متعلق اعلان کر دیا۔ پہلی حج پرواز 20 یا 21 مئی کو روانہ ہو گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحٰہ محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امسال ایک لاکھ 80 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے اور جو پرائیویٹ حج آپریٹر وعدے پورے نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میں آئیڈیل حج تو نہیں کرا سکتا تاہم عازمین کی مشکلات میں کمی ضرور کروں گا۔ وزارت سنبھالی تو انتظامات بالکل نہیں تھے جس کی وجہ سے مجھے فوری سعودی عرب جانا پڑا۔یہ بھی پڑھیں: سینیٹر طلحٰہ محمود نے کہا کہ ہم 2019 کے حج کے ساتھ اس سال کے حج کا موازنہ کر رہے ہیں۔ ابھی تک انتظامات کے حوالے سے میں مطمئن نہیں ہوں اور ممکن ہے مجھے دوبارہ سعودی عرب جانا پڑے تاہم یقین ہے مسائل کو حل کرنے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو خدام الحجاج ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے ان کا 3 دن کا ٹی اے ڈی اے کاٹا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں ان کو ڈی پورٹ کراؤں گا۔ حاجیوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے تو ذمہ داران کو بلیک لسٹ کراؤں گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ایئرلائنز کی تاخیر سے متعلق بھی شکایات ہیں جس کے لیے  ایئرلائنز والوں کے ساتھ بات کی ہے۔ کرپشن مکمل ختم نہیں ہوئی تاہم میڈیا کا خوف ہر بندے کے دل میں ہونا چاہیے اس سے بڑا فرق پڑتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’خطے میں سب سے کم مہنگائی‘: تجارتی رکاوٹوں کے باوجود افغانستان کی اقتصادی شرحِ نمو پاکستان سے بہتر کیسے ہے؟

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک دوسرا شدید زخمی، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

آسٹریلیا کے بونڈائی ساحل پر یہودی کمیونٹی پر ’دہشت گردانہ‘ حملے میں 11 شہری ہلاک، پولیس نے ابھی تک کسی حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی

ماروتی 800، مڈل کلاس انڈینز کے ’خوابوں کی کار‘: جب انڈیا سے معاہدے سے قبل سوزوکی نے پاکستان میں اپنے پلانٹ سے متعلق شکوہ کیا

جھاڑو کا تنکا، نیولا اور ’ناقابلِ تسخیر دروازہ‘: ’صدی کی سب سے بڑی ہیروں کی چوری‘ جو ایک سینڈوچ سے پکڑی گئی

خیبر پختونخوا: جنڈولہ میں شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی