پاکستانی ہنرمندوں کو سعودی عرب جانے قبل تربیت فراہم کی جائیگی، ماجد بکر بکر


اسلام آباد: پاکستان میں سعودی عرب کے لیبر اتاشی ماجد بکر بکر نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی ہنر مندوں کو ملک کے اندر تربیت دینے کے کئی منصوبے شروع کرنے والا ہے تا کہ وہ وہاں پہنچنے سے قبل ہی مکمل طور پر تربیت یافتہ ہوں اور وہاں درکار معیار کے عین مطابق بھی ہوں۔انہوں نے مؤقر ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا سعودی کمپنیاں پاکستان سے ہنرمند افراد کو بلانا چاہتی ہیں کیونکہ وہاں پر بہت زیادہ کام ہو رہے ہیں، ورکرز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ماجد بکر بکر نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہم یہاں کے مقامی اداروں کے ساتھ معاہدے کریں گے، کچھ شرائط رکھیں گے تاکہ وہ ہمارے معیار پہ پورا اتر سکیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی ہنرمندوں کا ٹیسٹ یہاں پاکستان میں ہی لیا جائے گا جس کے بعد وہ سعودی عرب جانے سے قبل ہی نوکریوں کے لیے منتخب ہو جائیں گے، ہنرمندوں کے ٹیسٹ لینے کا کام ویزوں کے اجرا سے قبل ہی مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا وہ اس ضمن میں حکومت پاکستان اور وفاقی وزارت برائے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، سعودی عرب کو پروفیشنل ورکرز کی ضرورت ہے۔سعودی عرب کے سینئر سفارتکار نے واضح کیا کہ ہمارے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے باعث پاکستانی ہنرمندوں کی تربیت پاکستان کے اندر ہو گی اور ویزہ لینے سے پہلے وہ پاکستان کے اندر سعودی معیار کا ٹیسٹ بھی پاس کریں گے جس کے بعد انہیں ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ماجد بکر بکر نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا انہیں درست تعداد کا علم نہیں ہے لیکن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت نیوم اور دیگر نئے شہر تعمیر کیے جا رہے ہیں جس کے لیے انہیں مزید ورکرز کی ضرورت ہے۔ ان شہروں میں بڑی کمپنیوں کو زیادہ کارکنوں کی ضرورت ہے۔ایک کے بدلے دس، مسلمان لڑکیوں کو ورغلائیں، سیکیورٹی اور ملازمت دیں گے، بھارتی رہنمااردو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سعودی عرب کے لیبر اتاشی ماجد بکر بکر نے کہا اس وقت سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

بچے چھوٹے ہیں اکیلے سفر نہیں کرسکتے۔۔ شوہر کے پاس پاکستان جانے سے کیوں روک دیا؟ بھارتی بارڈر پر پھسنی لڑکی کی روداد

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی